فن لینڈ کی وزیراعظم کو ڈانس وڈیو وائرل ہونے پر تنقید کاسامنا

36سالہ ثنا مارین کا خود کو بدلنے سے انکار، منشیات کے استمعال کا الزام مسترد کردیا، ڈرگ ٹیسٹ کرانے کی پیشکش بھی کردی

فن لینڈ کی وزیراعظم ثنا مارین کو نجی محفل میں ناچ گانے کی وڈیو لیک ہونے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے، 36 سالہ وزیراعظم پرپارٹی میں منشیات استعمال کرنے کا الزام بھی عائد کیا جارہا ہے۔

 تاہم ثنا مارین نےمنشیات استعمال کرنے کے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے رویے کی تبدیلی سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی فضائیہ پاکستانی اڈوں کے ذریعے یوکرین کو دفاعی امداد فراہم کررہی ہے؟

طالبان سے وعدوں پر عملدرآمد کا یقین نہیں رہا، امریکا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فن لینڈ کی وزیراعظم ثنا مارین کی انٹرنیٹ پر لیک ہونے والی نجی محفل میں ڈانس کی وڈسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وڈیو میں 2 بچوں کی ماں کودوستوں کے ساتھ نجی محفل میں ہلہ گلہ اور ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پر آنے والے عوامی ردعمل میں کہیں وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیاہے تو کہیں ان کی تعریف کی گئی ہے، تبصروں میں لوگوں کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم کوایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں، تو کسی  نے کہا کہ وزیراعظم کی بھی نجی زندگی ہے  ، ان کے اس اقدام کو زندہ دلی کا نام دیا تاہم کئی صارفین نے ثنا مارین پر منشیات استعال کرنے کا الزام بھی عائد کردیا۔

ثنامارین نے منشیات  کے استعمال کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں  کسی سےکچھ چھپانے کی ضرورت نہیں، انہوں نے منشیات استعمال نہیں کی اور یہ ثابت کرنے کیلئے وہ ڈرگ ٹیسٹ کرانے کیلئے بھی تیار ہیں ۔

صحافیوں سے گفگتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک شام اپنے دوستوں کے ساتھ گزار ہی تھیں، منظر عام پر آنیوالی ویڈیو ایک پرائیوٹ مقام کی ہے نہ صرف وہ بلکہ پارٹی میں شریک کوئی بھی فرد منشیات کے استعمال میں ملوث نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ وڈیو بنائی جارہی ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ وڈیو جاری کردی گئی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ  انہوں  ڈانس کیا، گانا گایا اور پارٹی کیں لیکن یہ سب قانونی چیزیں ہیں ۔ا نہوں نے کہاکہ وہ کبھی ایسی جگہ نہیں گئیں جہاں انہوں نے کسی کو منشیات استعمال کرتے دیکھا ہو۔انہوں نے اپنا ڈرگ ٹیسٹ کرانے کی بھی پیشکش کی ہے۔

ثنا مارین نے کہا کہ ان کی بھی دیگر لوگوں کی طرح خاندانی زندگی ہے، وہ دفتری امور کے علاوہ فارغ وقت  دوستوں میں گزارتی ہیں  اور یہ وہ کام ہیں جو ان کی عمر کے دیگر لوگ بھی کرتے ہیں۔

 حکومتی اتحادی جماعت نے  وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کے وہ رضا کارانہ طورپر ڈرگ ٹیسٹ کروالیں۔واضح رہے کے 2019میں فن لینڈ کی وزیر اعظم بننے والی 36 سالہ ثنا مارن کو اس سے قبل بھی نجی پارٹیز منعقد کرنے پر کڑی تنقید کا سامناکرنا پڑا ہے۔

متعلقہ تحاریر