بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قطر چیریٹی نے راشن تقسیم کیا

قطر چیریٹی کے محمد اشرف مغل نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ تو نہیں کرسکتے تاہم 600خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا جا رہا ہے

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے خسنوب اوراطراف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات پر قطر چیریٹی کی جانب سے محمد اشرف مغل، جلال کاکڑ، انجنیر محمد صادق اور عبدالمنان موسی خیل کی زیر نگرانی 600 متاثرین خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

بلوچستان  کے ضلع قلعہ سیف اللہ  اوراطراف کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قطر چیریٹی کی جانب سے600 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں حکومت کی امدادی چیک تقسیم

امدادی راشن کی تقسیم کے موقع پر محمد اشرف مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلابسے متاثرہ علاقوں میں قطر چیریٹی کی جانب سے راشن تقسیم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب قدرتی آفات ہیں۔ جن سے کئی طرح کے نقصانات ہوتے رہتے ہیں۔ حالیہ بارشوں میں قلعہ سیف اللہ سمیت بلوچستان کے علاقوں نے سیلاب کی وجہ سے کئی خاندانوں، فصلات اور املاک کو یہاں تک کہ کئی جانی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔

محمد اشرف نے کہا کہ    بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ تو نہیں کرسکتے تاہم 600خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا جا رہا ہے جبکہ جلد دیگر علاقوں میں قطر چیریٹی کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں بھی راشن تقسیم کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر