اسلام آباد پولیس پر جھوٹے الزامات کا مقدمہ، یوٹیوبر جمیل فاروقی کراچی سے گرفتار

اسلام آباد پولیس پر تشدد اور جنسی زیادتی کے  جھوٹے الزامات لگانے پر یوٹیوبر جمیل فاروقی کو کراچی سے گرفتار کرلیاگیا۔

جمیل فاروقی کیخلاف اسلام آباد کے رمنا تھانے میں کیپیٹل پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ نمبر701/22 درج ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز گل کا گمشدہ موبائل فون اسلام آباد پولیس کی جان کو آگیا

عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ اور گرفتار کرنے کی بھونڈی کوشش

اسلام آباد پولیس کے مطابق  ملزم نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا کہ  ملزم شہباز شبیر پر پولیس نے جسمانی اور جنسی تشدد کیا۔اشتعال انگیز ، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے آج صبح ٹوئٹ کے ذریعے جمیل فاروقی کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی تاہم بعدازاں اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

مجسٹریٹ ایمل خان کی طرف سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں وی لاگر جمیل فاروقی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا ئی گئی  تھی۔

یاد رہے کہ یوٹیوبر جمیل فاروقی نے کچھ روز قبل اپنی وی لاگ میں الزام عائد کیا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے  شہبازگل پر بہیمانہ جسمانی  تشدد کیا ہے،ان کے جنسی اعضا کو شدید اذیت پہنچائی گئی ہے اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا ہے۔اسلام آبادپولیس نے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ تحاریر