غریدہ فاروقی کے دعوے کے برعکس عمران خان بنی گالہ میں موجود ہیں
غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا تھا عمران خان ممکنہ گرفتاری کی وجہ سے بنی گالہ میں موجود نہیں تاہم آج وزیراعلیٰ پنجاب اور مونس الہیٰ نے پی ٹی آئی چیف سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں

صحافی غریدہ فاروقی کے دعوے کے برعکس تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بنی گالہ میں موجود ہیں۔ غریدہ فاروقی نے کا کہنا تھا کہ عمران خان ممکنہ گرفتاری کی وجہ سے بنی گالہ میں موجود نہیں ہیں۔
غریدہ فاروقی نے رات گئے ٹوئٹرپراپنے ایک پیغام میں دعویٰ کیا کہ عمران خان اس وقت بنی گالہ میں نہیں ہیں۔ وہ ممکنہ گرفتاری کے وجہ سے راولپنڈی جلسے کے بعد بنی گالہ کی بجائے کہیں اور چلے گئے۔ کہا جارہا ہے کہ وہ پنڈی میں ہی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
غریدہ فاروقی، مشبر لقمان، اور وقار ستی کو ایک جیسے ٹوئٹ کرنے پر کڑی تنقید کاسامنا
غریدہ فاروقی کے دعوے کے برعکس تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بنی گالہ میں ہی موجود تھے۔ آج انہوں نے بنی گالہ میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ اور انکے صاحبزادے مونس الہیٰ سے ملاقات کی۔
عمران خان صاحب ممکنہ گرفتاری کی وجہ سے بنی گالہ میں موجود نہیں ہیں۔ ممکنہ طور پر راولپنڈی (پنجاب) میں موجودگی کی اطلاعات بھی آ رہی ہیں۔ لیاقت باغ جلسے کے بعد سے۔ بہرحال، خان صاحب اسوقت بنی گالہ میں نہیں ہیں۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) August 21, 2022
عمران خان اور چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات میں پنجاب اور ملک بھر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے کی مذمت بھی کی ۔
Chairman PTI @ImranKhanPTI meets CM Punjab Ch Parvez Elahi and @MoonisElahi6 in Bani Gala. #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/2FtKXspS85
— PTI (@PTIofficial) August 22, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ سے ملاقات کے بعد عمران خان کی زیرِصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں تمام مستعفی ممبرانِ قومی اسمبلی شریک ہوئے۔
بنی گالہ میں @ImranKhanPTI کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس- #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن
pic.twitter.com/uVbNS8CcSN— PTI (@PTIofficial) August 22, 2022
عمران خان کی بنی گالہ میں موجودگی پرغریدہ فاروقی پھر سے تنقید کی جارہی ہے۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ الحمدللہ چیئرمین عمران خان بنی گالا میں ہی ہیں وہ نواز شریف کی طرح بھگوڑے نہیں ہیں۔
اس لیڈر کا نام عمران خان ہے بھگوڑا نواز شریف نہیں، الحمدللہ چیئرمین عمران خان بنی گالا میں ہی ہیں کرائے کے ٹٹو لفافی چینل اور صحافی اپنے لفافے حلال کرنے کے چکر میں روایتی بیغیرتی پر عملدرآمد کرتے ہوئے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن#PakistanUnderFascism
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) August 21, 2022
قاسم سوری کا کہنا تھا کہ کرائے کے لفافی چینل اور صحافی اپنے لفافے حلال کرنے کے چکر میں روایتی بے غیرتی پرعملدرآمد کرتے ہوئے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔









