فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی پاکستانی فوج سنبھالے گی

رواں سال نومبر میں قطر میں شیڈول فیفا ورلڈکپ کی سیکیورٹی کی خدمات پاکستان انجام دے گا۔

وفاقی کابینہ نے فیفاورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلیے فوجی دستے قطر  کو فراہم کرنے کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیے

فیفا ورلڈکپ کیلیے قطر جانے کے خواہشمند اسرائیلیوں کو خود کو فلسطینی تسلیم کرنا ہوگا

قطر فٹ بال ورلڈکپ کے 25 لاکھ ٹکٹس فروخت، صرف 5 لاکھ باقی رہ گئے

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  غیرملکی خبررساں ادارےسے گفتگو میں قطر کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کردی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قطر میں رواں برس ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کیلیے سیکیورٹی معاہدے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے۔ پاکستان فٹبال ورلڈکپ کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلیے اپنے فوجی دستے قطر بھیجے گا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے دوحہ اور اسلام آباد کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی منظوری  دےدی ہے۔اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف آج قطر جارہے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق قطر جانے والے فوجی دستوں میں بری ، بحری اور فضائی افواج  کی  اسپیشل  فورسز کے دستے قطر میں فٹبال ورلڈکپ کی سیکیورٹی سنبھالنے میں قطر کی فوج کے ساتھ تعاون کریں گے۔

متعلقہ تحاریر