امریکی صدر کی حفاظت پر مامور سیکرٹ سروس کی سربراہی خاتون کے سپرد
کمبرلی چیٹل سیکریٹ سروس میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور وہ 27 برس تک سیکریٹ سروس میں خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کی سیکورٹی کی ذمہ دار سیکریٹ سروس کی باگ ڈور ایک خاتون کے سپرد کر دی ہے۔
سیکریٹ سروس کی نئی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل ادارے کی سربراہی کرنے والی دوسری امریکی خاتون ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی ڈرون حملہ، افغان وزیر دفاع نے پاکستان پر سنگین نوعیت کے الزامات لگا دیئے
طالبان سے وعدوں پر عملدرآمد کا یقین نہیں رہا، امریکا
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمبرلی چیٹل سیکریٹ سروس میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور وہ 27 برس تک سیکریٹ سروس میں خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
اس سے قبل وہ سیکریٹ سروس کے شعبے پروٹیکٹو آپریشن کی پہلی خاتون معاون ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں۔ امریکی سیکریٹ سروس کا یہ ڈویژن امریکی صدر اور دیگر اہم شخصیات کی حفاظت پر مامور ہوتا ہے۔
چیٹل نے 2021 میں ایک نجی کمپنی میں سیکیورٹی ایگزیکٹو کی ملازمت کے لیے سیکریٹ سروس چھوڑ دی تھی۔ تاہم اب صدر بائیڈن نے اُنہیں سیکریٹ سروس کی سربراہی سونپ دی ہے۔
ان کی نامزدگی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی سیکریٹ سروس کو کانگریس پر حملے کے دنوں میں کیے گئے ٹیکسٹ میسجز ڈیلیٹ ہونے پر تنازعات کا سامنا ہے۔









