اے آر وائے چینل پر گھر جیتنے والا شہری5سال بعد بھی انعام نہ ملنے پر عدالت پہنچ گیا

کراچی کے شہری ذوالفقارعلی بھٹو نےملیرکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ 2017 میں اے آر وائے کے پروگرام میں انعام میں ایک گھر جیتا تاہم 5 سال بعد بھی مجھے گھر نہیں دیا گیا جبکہ چینل انتظامیہ ٹیکس کی مد میں میرے سے 32 لاکھ روپے بھی لے چکی ہے، عدالت آے آر وائے چینل  سے گھر دلائے اور ساتھ ہی 4 کروڑ کا ہرجانہ  بھی ادا کی جائے

کراچی کا شہری آے آر وائے نیوز کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔ ذوالفقارعلی بھٹو شخص نے ملیرکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ 2017 میں اے آر وائے چینل کے پروگرام میں انعام میں ایک گھر جیتا تاہم 5 سال بعد بھی مجھے گھر نہیں دیا گیا ۔

کراچی کے  شہری ذوالفقارعلی بھٹو نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔ شہری نےعدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 2017 میں ٹی وی چینل کی رمضان نشریات میں میرا گھر انعام میں نکلا تاہم آج تک مجھے گھر نہیں دلایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

اے آر وائے کے بعد بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ بھی پیمرا کے نشانے پر آگیا

شہری نے درخواست میں کہا کہ 2017میں یکم رمضان کو ایک پروگرام میں میراایک کروڑمالیت کا گھرنکلا تھا جس کی مجھے فون پر اطلاع دی گئی اور پھر انکی ٹیم  نے میرا انٹرویو ریکارڈ کیا اوراسے چینل پر نشرکیا گیا جبکہ ایک پروگرام میں بطور مہمان بھی مدعو کیا گیا ۔

ذوالفقارعلی بھٹو نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چینل انتظامیہ نے 2018 میں کہا کہ آپ کو بحریہ ٹاؤن میں نہیں بلکہ اب گھر اے آر وائے ریزیڈینشیا میں ملےگا جس کی مالیت ایک کروڑ ہے جبکہ اس پر ٹیکس 20 لاکھ لگے گا ۔

شہری نے کہا کہ چینل انتظامیہ نے کچھ عرصے بعد بتایا کہ آپ کے گھر کی مالیت ایک کروڑ 55 لاکھ روپے ہے جس میں سے 75 لاکھ روپے آپ نے دینے ہیں جس پر قسطوں پر میں نے 32لاکھ روپےاداکیے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ آے آر وائے انتظامیہ نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں گھر لے لیں اور کبھی کہا کہ 3 سال بعد گھر ملے گا ۔ اس دوران دھوکہ دینے کے لیے مختلف گھر بھی دکھائیں گے جوکہ کسی اور کے تھے ۔

یہ بھی پڑھیے

اے آر وائے نیوز نے معروف اینکر ارشدشریف سے 8 سالہ رفاقت ختم کرلی

ذوالفقارعلی بھٹو نے اپنی درخواست میں کہا کہ 2020 بار بار رابطہ کرنے پر انہوں مجھے کہا کہ آپ کے گھر کی مالیت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے اور پھر اس کے بعد میرا نمبر بلاک کردیا گیا اورکہا گیا کہ آپ کا گھرکینسل کردیا گیا ہے۔

درخواست گزارذوالفقارعلی بھٹو نےعدالت سے استدعا کی ہے کہ 2017 میں نکلنے والا انعام آج تک نہیں ملا۔ عدالت آے آر وائے چینل سے گھر دلائے اور ساتھ ہی 4 کروڑ کا ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے اے آرو ائے ریزیڈینشیا، اے آروائے  ڈیجیٹل، سب رجسٹرارگڈاپ اور دیگرکوٹس جاری کرتے ہوئے 28ستمبر جواب طلب کرلیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر