بیکن ہاؤس اسکول میں ملکہ برطانیہ کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر شدید تنقید

بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کی پی ای سی ایس ایچ کراچی برانچ میں انٹرنیشنل بکلوریٹ ( آئی بی) کے طلباء نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر  تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس پر ناقدین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی اساس  پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ آپ پاکستانی ہیں اور یہاں ہی رہتے ہیں اس لیے ایسی تقریبات کسی طور درست نہیں ہیں

کراچی میں بیکن ہاؤس اسکول پی ای سی ایس ایچ  برانچ میں انٹرنیشنل بکلوریٹ ( آئی بی) کے طلباء نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔  

بیکن ہاؤس اسکولز سسٹم کی پی ای سی ایس ایچ کراچی برانچ میں  کیمبرج نظام تعلیم کے انٹر نیشنل بکلوریٹ ( آئی بی) کے طلباء نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے ملکہ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

راولپنڈی کے پرائیویٹ اسکولز طلباء سے بجلی کی قیمت بھی وصول کرنے لگے

بیکن ہاؤس اسکول میں  ملکہ برطانیہ کی موت پر تعزیت کیلئے پروگروم کے انعقاد پر شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کیا۔ شہریوں نےکہا کہ بیکن ہاؤس اسکول کے طلباء کا ملکہ برطانیہ سے کیا لینا  دینا ہے  جو ان کی یاد میں تعزیتی  ریفرنس منعقد کیا جا رہا ہے۔

ناقدین نے کہا کہ بیکن ہاؤس کے انٹر نیشنل بکلوریٹ ( آئی بی) کے طلباء پاکستانی شہری ہیں وہ صرف کیمبرج نظام تعلیم کےتحت علم حاصل کررہے ہیں، نہ وہ برطانوی شہری ہیں اور نہ ہی ان کا ملکہ سے کوئی لینا دینا ہے اس لیے ایسی تقریبات  کسی طور درست نہیں ہیں۔

 ناقدین نے نہ صرف کیمبرج نظام تعلیم کے طلبا بلکہ بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کی انتظامیہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اسکول مینجمنٹ  مختلف   اطوار سے پاکستان کی اساس پر حملہ آوور ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے کو بند ہونا چاہیئے ۔

شہریوں نے بیکن ہاؤس میں ملکہ برطانیہ کے لیے تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کو مسترد کرتے ہوئے وزارت تعلیم اور دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ بیکن ہاؤس کو اس طرح کی تقریبات سے روکا جائے۔ یہ وقتاً فوقتاً ایسی تقریبات منعقد کرواتے ہیں جوکہ نظریاتی طور پر پاکستان مخالف ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بیکن ہاؤس اسکول سسٹم مختلف تنازعات کے باعث موضوع بحث رہا ہے۔2 سال قبل بیکن ہاؤس اسکول سسٹم نے اپنے امتحانات میں پاکستان کی تایخ مسخ کرنے کی کوشش کی تھی جس پر احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

گورنمنٹ ایلیمنری کالج لیاقت آباد کی طالبہ ساحرہ اقبال کا اعزاز

2020 میں بیکن ہاؤس کے امتحانی پرچہ سامنے آیا تھا جس میں سوال کیا گیا ہے کہ 65 اور71 کی جنگ میں بھارت کیوں کامیاب رہا؟۔ سوشل میڈیا صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اسکول پاکستان کی اساس پر حملہ کررہا ہے ۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے پرچے میں ہماری افواج کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ محکمہ تعلیم  و دیگر ادارے خاموشی سے یہ ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی بیکن ہاؤس کی نصابی کتابوں میں پاکستانی علاقوں کو بھارت کا حصہ دکھایا جاتارہا ہے۔ ایجوکیٹرز سکول سسٹم نے اپنی کتابوں میں مقبوضہ کشمیر سمیت آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کو بھی بھارت کا حصہ پڑھانا شروع کردیا۔

متعلقہ تحاریر