اسلام آباد ہائی کورٹ سے جو فیصلہ آئے گا اسے قبول کروں گا، عمران خان کا گوجرانوالہ جلسے میں اعلان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے جسٹس اطہر من اللہ پر مکمل اعتماد ہے انہوں نے آج تک جو فیصلے کیے ہیں بہترین کیے ہیں۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے جو بھی فیصلہ آیا قبول کروں گا۔ ایک بات بتا دینا چاہتا ہوں اگر شفاف انتخابات نہ کرائے گئے تو لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔

گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ نے کئی کیسز میں بہترین فیصلے دیئے ہیں ، جسٹس اطہر من اللہ نے کئی زبردست فیصلے کیے جن کی تعریف بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے

دہشتگردی مقدمہ: جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا

توہین عدالت کیس: نیوز 360 عمران خان کی غیرمشروط معافی نہ مانگنے کی وجوہات سامنے لے آیا

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا الیکشن نہ کرائے تو پاکستانی عوام زبردستی الیکشن کرائیں گے ، یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں ، انہوں نے ضمنی انتخابات بھی ملتوی کرا دیئے ہیں ، انہیں خبر ہوئی گئی تھی جس طرح یہ ہارے ہیں اس سے بھی برے ہاریں گے ۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی عذاب بنتی جارہی ہے ، معیشت دن بدن خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے، آئی ایم ایف کہتا ہے پاکستان میں بجلی کی قیمت مزید بڑھے گی ، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے معیشت سکڑ رہی ہے حالات سری لنکا کی جانب جارہے ہیں۔ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے سڑکوں پر انتشار ہونے جارہا ہے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔

متعلقہ تحاریر