پاکستانی نواز شریف کی تقریر سے متعلق کیا سوچتے ہیں؟

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو اے پی سی میں تقریر کے بعد حکومتی حلقوں کی جانب سے ملک دشمنی کے الزامات کا سامنا ہے۔ تاہم عوام ان کے بارے میں کیا سوچتی ہے؟ اس حوالے سے گیلپ نے سروے جاری کردیا ہے۔

گیلپ پاکستان نے ملک کے 100 اضلاع میں 1500 افراد سے نیا سروے کیا گیا ہے۔ سروے کے مطابق 33 فیصد افراد نے اے پی سی میں (ن) لیگ کے قائد کے بیانیے کو سپورٹ کیا، جبکہ 39 فیصد افراد ایسے ہیں جنہوں نے اس بیانیے کی مخالفت کرتے ہوئے مسترد کردیا۔

سروے میں نواز شریف کے وزیراعظم عمران خان پر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے الزام کو 47 فیصد افراد کی تائید ملی جبکہ 41 فیصد نے ان کے الزام کو غلط قرار دیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 20 ستمبر کو ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کیا تھا جسے حکومتی حلقوں کی جانب سے ملک دشمنی قرار دیا گیا تھا۔جس کے بعد دو روز قبل لاہور کے بدر رشید نامی شہری نے تھانہ شاہدرہ میں نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے