اسامہ نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے جہاز اور عملے کو کیوں نقصان پہنچایا ؟

پشاور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے دوران اسامہ عبداللہ نامی مسافر نے جہاز کے عملے پر حملہ کردیا جبکہ ملزم نے لاتیں مار مار کے کھڑکیاں بھی توڑی، پائلٹ نے دبئی حکام سے سیکیورٹی طلب کی تو اسامہ کو گرفتار کرکے اسی پرواز سے واپس پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا

پشاور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے دوران مسافر نے جہاز میں ہنگامہ آرائی کرکے شیشے توڑدیئے۔ عملے کی جانب سے روکنے کی کوشش پر  اسامہ نامی مسافر نے فضائی میزبانوں پر بھی حملہ کردیا۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پشاورسے دبئی جانے والی پرواز میں مسافر نے جہازکے عملے پر حملہ کردیا۔ ملزم نے جہازکے شیشے بھی لاتیں مارکر توڑ ڈالیں۔ واقعہ 5 روز قبل پیش آیا ۔

یہ بھی پڑھیے

قومی ایئر لائن پی آئی اے کو چھ ماہ میں 42 ارب روپے کا نقصان

ذرائع کے مطابق پشاور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 283 میں اسامہ نامی مسافر نے جہاز کے اڑان بھرتے ہی عجیب و غریب حرکات شروع کی جس پر اسے روکا گیا تاہم اس نے عملے پر حملہ کردیا ۔

دوران پرواز اسامہ نامی مسافر نے جہاز میں ہنگامہ آرائی کرکے شیشے توڑنے کی کوشش کی۔ ملزم نے لاتیں مارمار کر جہاز کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا عملے کی جانب سے روکنے پر ان پر بھی حملہ کیا گیا ۔

 

اسامہ عبداللہ نامی شخص نے جہاز کی دیگر اشیاء کو بھی نقصان پہنچایا، متعدد بار سمجھانے کے باوجود ملزم کو قابو میں  کرنے کے لیے ایوی ایشن قانون کے مطابق سیٹ پر مسافر کے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے نازک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دبئی ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سیکیورٹی کو طلب کی جس پر اسے دبئی ایئر پورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ  اسامہ کو دبئی حکام نے حراست میں لینے کے بعد  اسی پرواز سے ڈی پورٹ کردیاہے ۔ واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا تھا جبکہ قومی ایئر لائن نے اسامہ عبداللہ کو بلیک لسٹ بھی کردیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر