مولانا فضل الرحمان کس حیثیت میں سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کررہے ہیں ؟
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف ) کے سربراہ کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر سیاسی و عوامی شخصیات نے استفار کیا کہ بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نہ کوئی سرکاری عہدہ رکھتے ہیں اور نہ ہی عوامی تو پھر وہ کس حیثیت میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے مزے لوٹ رہے ہیں ؟کیا نیب اور الیکشن کمیشن عمران خان کی طرح ان سے بھی ہیلی کاپٹر کے استعمال کی وصولی کرے گا ؟

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف ) کے سربراہ نے ہیلی کاپٹر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تو عوام نے سوالات اٹھادیئے کہ مولانا فضل الرحمان کسی عوامی و سرکاری عہدے پر فائز نہیں ہے تو وہ کس حیثیت میں ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں۔
صحافی نادر بلوچ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے مولانا فضل الرحمان کی ایک وڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیر جے یو آئی ف ہیلی کاپٹر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی دودرہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والے1800 افراد سے وصولی کا حکم
نادر بلوچ نے سوال اٹھایا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس کوئی عوامی یا سرکاری عہدہ نہیں ہے تو اس سوال حق بجانب ہے کہ پوچھا جائے وہ کس حیثیت میں سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کررہے ہیں ؟ ۔
مولانا فضل الرحمن عوامی عہدہ نہیں رکھتے، سوال حق باجانب ہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کیسے استعمال کرسکتے ہیں۔ ؟ pic.twitter.com/S2ZU6wFkDv
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) September 20, 2022
زبیر افضل نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور امیر جمعیت علمائے اسلام کو سرکاری ہیلی کاپٹر بالکل استعمال نہیں کرنا چایئے ۔
بالکل نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر یا جہاز استعمال کرنا چاہیے
— M ZUBAIR AFZAL (@ZubiAfzal) September 20, 2022
محمد ذیشان اعوان نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا اس پر نیب حرکت میں آئے گا؟ کوئی کیس بنے گا؟ عمران خان پرتو بنا ہوا ہے کہ وہ جب الیکشن جیتا تھا تو اس کے بعد جا کر پشاور میں نیب کے سامنے پیش ہواتھا اور اس حوالے سے سوالوں کے جواب دئیے تھے۔
کیا اس پر نیب حرکت میں آئے گا؟ کوئی کیس بنے گا؟ عمران خان پر تو بنا ہوا ہے کہ وہ جب الیکشن جیتا تھا تو اس کے بعد جا کر پشاور میں نیب کے سامنے پیش ہواتھا اور اس حوالے سے سوالوں کے جواب دئیے تھے۔
— Muhammad Zeeshan Awan (@surrakimuhammad) September 20, 2022
یاد رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے سیاسی جلسے اور الیکشن مہم چلانے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر اور وسائل استعمال کرنے پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو نوٹس جاری کیے تھے ۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنےوالے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت 1800 افراد سے وصولی کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
نیب حکام نے 1800 افراد کی ایک فہرست پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ افراد خیبر پختونخوا حکومت کاہیلی کاپٹر مفت میں استعمال کرتے رہے ہیں۔









