بدنام زمانہ ڈاکو سلطو شر ساتھی سمیت گھوٹکی پولیس کے ہاتھوں مارا گیا
سندھ حکومت نے سلطان عرف سلطو شر کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کر رکھا تھا، ہلاک ملزم سلطو شر قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاون سمیت 200 سے زائد جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس مقابلے میں سلطو شر کا ساتھی عیسو شر بھی مارا گیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب رہے
گھوٹکی پولیس نے سندھ اور پنجاب کے بد نام زمانہ ڈکیتوں کو مقابلے میں ہلاک کردیا جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ہلاک ڈکیتوں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی ۔
گھوٹکی پولیس نے رونتی کچا کے علاقے میں ڈکیت گروہ سے مقابلہ ہوا جس میں سندھ و پنجاب کے مشہور زمانہ ڈاکو سلطان عرف سلطو شر اور ساتھی عیسو شر ہلاک ہوگئے جبکہ انکے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
فوج میں بھرتی کیلیے جانے والوں 3 نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا
ڈی آئی جی سکھر جاوید سونھارو جسکانی اور ایس ایس پی گھوٹکی تنویر حسین تنیو کی سربراہی ہونے والے مقابلے میں ہلاک ڈاکو سلطو شر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے تھی ۔
پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد ہلاک ڈکیتوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اباڑو اسپتال منتقل کی ۔ سندھ حکومت نے ڈاکو سلطان عرف سلطو شر کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام رکھا ہوا تھا ۔
پولیس نے مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کچے کے علاقے میں آپریشن شروع کردیا ہے ۔ حکام کے مطابق دیگر ڈاکو بھی جلد پولیس کی قید میں ہونگے ۔
یاد رہے کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو سلطان عرف سلطو شر صوبہ پنجاب، اور صوبہ سندھ کے ڈکیتی،اغواء برائے تاوان،نسوانی آواز پہ اغواء اور قتل سمیت 200 سے زائد سنگین نوعیت کے کیسز میں ملوث تھا۔