سندھ میں سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم نہ کرنے والے ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری

محکمہ صحت سندھ نے سیلاب متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی سے انکار پر 90 ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا تاہم اظہار وجوہ کا نوٹس ملنے کے باوجود  گریڈ سترہ کے متعدد ڈاکٹرز تاحال اپنے فرائض سرانجام نہیں  دینے آئے

سندھ حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی سے انکار پر محکمہ صحت کے ڈاکٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹس  جاری کردیئے ہیں ۔شوکاز نوٹس میں 90 ڈاکٹرز کو حتمی طور پر تنبیہ کی گئی ہے ۔

ذرائع  کے مطابق محکمہ صحت  سندھ نے سیلاب زدہ علاقوں میں اپنی خدمات فراہم نہ کرنے والے  سرکاری ڈاکٹرز کو شو کاز نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ نوٹس میں تین روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کاخدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت

صوبائی صحت حکام نے سیلاب زدہ علاقوں میں اپنے فرائض سے انکار پر انہیں حتمی تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  تین روز میں جواب جمع نہ کروایا گیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

ذرائع  نے بتایا کہ محکمہ صحت سندھ نے تقریباً 90 سے زائد مرد و خواتین ڈاکٹرز کو نوٹسز جاری کیے ہیں جنہوں نے سرکاری ملازم ہونے کے با وجود سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے سے انکار کیا تھا ۔

سندھ حکومت نے متعلقہ ڈاکٹروں کو اظہار وجوہ کے نوٹس میں بتایا کہ تین روز میں جواب جمع نہ کروانے اور اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی صورت میں انہیں برطرفی کے احکامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں تباہی: قائم علی شاہ کے صاحبزادے نے اپنی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے

ذرائع کے مطابق  سندھ کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی سے انکاری17 گریڈ کے متعدد ڈاکٹرز محکمہ صحت کی جانب سے  سخت ہدایات ملنے کے باوجوداپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں ۔

متعلقہ تحاریر