عوامی ٹیکس پر پلنے والے اعلیٰ پولیس افسران عوام پر ہی بدمعاشی جھاڑنے لگے

سوشل میڈیا پرگردش کرتی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گورنمنٹ آف پاکستان کی نمبر پلیٹ لگی کار میں موجود ایس ایس پی غلط ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیگر افراد کی جان خطرے میں ڈال رہا تھا پچھلی کار سوار فیملی نے درست سمت میں گاڑی چلانے کا کہا تو مذکورہ شخص آپے سے باہر ہوگیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا

عوامی ٹیکس سے اپنی تنخواہوں اور دیگر مراعات وصول کرنے والے پولیس کے اعلیٰ افسران  عوام کو ہی بد معاشی دکھانے اور مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔

صحافی نو رالامین دانش نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل  سے ایک وڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص جو کہ اپنا تعارف  بطور ایس ایس پی کروارہا ہے اپنی گاڑی کے پیچھے آنے والی سوال فیملی کو دھمکیاں دیتا نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زمانہ بدل گیا: پنجاب پولیس کی کرپشن اور رشوت خوری نہ بدلی

نجی ٹی وی کے صحافی نے بتایا کہ مذکورہ  ایس ایس پی  غلط سائیڈ سے گاڑی چلاتے ہوئے جا رہا تھا  کہ غلط ڈرائیونگ کی وجہ سے پیچھے کار سوار فیملی نے  انہیں    درست سمت میں گاڑی چلانے کا کہا تو  وہ  بد معاشی کرنے لگے ۔

اپناتعارف ایس ایس پی کے طور پرکروانے والا شخص جوکہ گورنمنٹ آف پاکستان کی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں موجود تھا اپنی کار سے اترا اور پچھلی کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے لگا ۔

عوامی ٹیکس پر پلنے والے پولیس کے ایس ایس پی نے اپنی گاڑی سڑک کے بیچ میں روک کر کار سوار فیملی کو دھمکیاں دیتے ہوئے انہیں مارنے کی دھمکی دی

سوشل میڈیا صارفین نے ایس ایس پی کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا  اور اسے معطل کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایک صارف نے لکھا کہ سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ ایس ایس پی کو گدھا قرار دیا  اور اسلام آباد  کے پولیس حکام سے اس کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

نورین امتیاز نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ طاقت کا نشہ جس میں ہر صاحب اقتدار بدمست ہاتھی کی طرح ایک عام پاکستانی کو کچلنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایسا ہے میرا پاکستان۔

عرفان اشرف نے کہا کہ  اس کی حرکتوں سے لگتا نہیں کہ یہ ایس ایس پی ہو سکتا ہے ۔ یا کوئی جعلی ایس ایس پی ہے یا ایس ایس پی کی تھرڈ کاپی ہے ۔

متعلقہ تحاریر