مبشر زیدی کی جیو نیوز کی خبروں پر بھارتی گانوں کے مونتاج پر تنقید
جیو نیوز نے عمران خان کی عدالت سے معافی کی خبر پر بھارتی گانے کے مونتاج لگا کر نشر کی تو صحافی مبشر زیدی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں کس صحافتی معیار کے مطابق خبروں پر گانے چلائے جاتے ہیں،سوشل میڈیا صارفین نے بھی جیو نیوز کو آڑے ہاتھوں لیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے معافی مانگی تو جیونیوز نے اپنی ہیڈ لائن میں بھارتی گانا ہم بھول ہوگئی، ہم کو معافی دے دو کا مونتاج لگا کر خبر نشر کی تو مبشر زیدی نے نیوز چینل پر تنقید کی ۔
جیو نیوز نے عمران خان کی عدالت سے معافی کی خبر پر بھارتی گانے کے مونتاج لگا کر نشر کی تو صحافی مبشر زیدی نے ان پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ کس صحافتی معیار کے مطابق خبروں پر گانے چلا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
جامی آزاد کی دہرا معیار اپنانے پر سینئر صحافی مبشر زیدی پر تنقید
مبشر زیدی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنے پیغام میں کہا کہ جیو نیوزاپنی ہیڈلائن میں گانے ‘ہم سے بھول ہو گئی ہو کا معافی دے دو’ چلا رہا ہے۔ پتا نہیں کس صحافتی معیار کے مطابق خبروں پر گانے چلائے جاتے ہیں۔
خادم علی نامی صارف نے مبشر زیدی سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مفادات پرست سرمایہ دار میڈیااس کا صحافت یا اصولوں سے کو واسطہ نہیں ہے ، صرف ذاتی نفرت ذاتی پسند نا پسند یا مالی مفاد ہوتا ہے۔
مفادات پرست سرمایہ دار میڈیا اس کا صحافت یا اصولون سے کو واسطہ نہین ھے ذاتی نفرت ذاتی پسند نا پسند یا مالی مفاد ھوتا ھے
— khadimali khadim (@KhadimaliKhadim) September 22, 2022
حیدر نامی صارف نے مبشر زیدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زیدی صاحب پاکستان میں صحافت کہاں ہوتی ہے؟ محبت ہوتی ہے یا نفرت، مدح سرائی ہوتی ہے یا ہجو۔
زیدی صاحب پاکستان میں صحافت کہاں ہوتی ہے؟ محبت ہوتی ہے یا نفرت۔۔۔۔ مدح سرائی ہوتی ہے یا ہجو۔۔۔۔۔۔
— hyder ali (@drhyder77) September 22, 2022
ایس ایم نامی ٹوئٹر صارف نے مبشرزیدی کا سچا صحافی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اس وقت صرف چند صحافی ایسے ہیں جو صحافت کر رہے ہیں ۔ مبشر زیدی ، حامد میر ، مطیع اللہ جان ، وسعت اللہ ، ضرار کھوڑو اور شاہزیب خانزادہ۔
پاکستان میں اس وقت صرف چند صحافی ایسے ہیں جو صحافت کر رہے ہیں ۔۔ مبشر زیدی ، حامد میر ، مطیع اللہ جان ، وسعت اللہ ، ضرار کھوڑو اور شاہزیب خانزادہ
— SM2022 (@SaneVoice2022) September 22, 2022









