چیئرمین جے ڈی سی ظفر عباس نے سیلاب کے دوران منافع خوروں کو بے نقاب کردیا

فلاحی تنظیم جے ڈی سی کے چیئرمین ظفرعباس نے ایک ایک وڈیو  بیان میں بتایا کہ ہمیں مچھر دانیوں کے ٹھیکے میں ایک کروڑ 38 روپے  کا فراڈ ہورہاتھا تاہم بروقت معلوم ہونے پر تمام باتیں سامنے آگئیں،  مچھر دانی کے سپلائرز نے ناجائز منافع لینے کے خلاف کمشنر کراچی کو درخواسے دینے کا فیصلہ کیا ہے

فلاحی تنطیم جے ڈی سی کے چیئرمین ظفر عباس نے سیلاب کے دوران منافع خوروں کو بے نقاب کردیا۔ ظفر عباس نے مچھر دانی کے ایک چھوٹے سے آرڈر میں ایک کروڑ 38 لاکھ روپے کا فراڈ ہو رہا تھا ۔

فلاحی تنظیم جے ڈی سی کے چیئرمین ظفرعباس نے ایک ایک وڈیو بیان میں بتایا کہ ہمیں  مچھر دانیوں کے ٹھیکے میں ایک کروڑ 38 روپے کا فراڈ ہورہاتھا جب معلومات لی گئی تو پتہ لگا کہ ہم سے فراڈ کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم نہ کرنے والے ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری

ظفرعباس نے مچھر دانیاں فراہم کرنے والے دونوں شخص سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کے قیمتیں  کو موازنہ کیا گیا تو قیمتوں میں ایک کروڑ 38 لاکھ روپے کا فرق آ رہا تھا ۔

ظفرعباس کو مچھر دانی فراہم کرنے والے ٹھیکے دار نے بتایا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کرنے والوں کو لوٹا جا رہا تھا تاہم  جو مچھر دانی کا کپڑا فراہم کررہا ہے وہ زائد پیسے لے رہا تھا ۔

مچھر دانی کے سپلائر نے بتایا کہ  مچھر دانی کا کپڑا میں نے بیس روپے گز خریدا جبکہ دوسرے سپلائز کو وہی کپڑا 40 روپے گز فراہم کیا گیا ۔

ظفر عباس نے مذکورہ سپلائرز کو باقی رقم ادا کرنے کی پیشکش کی تاہم دونوں اشخاص نے طفر عباس سے بقایا رقم لینے سے انکار کردیا۔

طفر عباس نے بتایا کہ دونوں سپلائرز نے اپنی باقی رقم مہنگا کپڑا فروخت کرنے والے سےوصول کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کو اس حوالے سے مطلع کیا جائے گا ۔

متعلقہ تحاریر