آڈیو لیک کا موسم: سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور آڈیو کلپ منظرعام پر آگیا

سوشل میڈیا پر وائرل  آڈیو کلپ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی سازشی خط پر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو سنی جاسکتی ہے جو کہ ایک منٹ 9 سکینڈ پر مشتمل ہے، کلپ میں اسد عمر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے امریکی سائفر  کوئی خط نہیں ہے بلکہ یہ میٹنگ کا ٹرانسکرپٹ ہے  جس پر عمران خان نے کہا کہ  لوگوں کو نہیں پتہ ٹرانسکرپٹ کیا ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی پارٹی رہنما اسد عمر، شاہ محمود  قریشی اور اعظم  خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک منظر عام پر آئی ہے جس میں امریکی سفارتی سائفر پر گفتگو ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل  آڈیو کلپ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی  سازشی خط پر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو سنی جا سکتی ہے جو کہ ایک منٹ  9 سکینڈ پر مشتمل ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی آڈیو لیک ہونے کے بعد پی ٹی آئی کا امریکی خط پبلک کرنے کا مطالبہ

وائرل آڈیو کلپ  واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارٹی رہنماؤں کے ساتھ امریکی سائفر سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔

لیک آڈیو کلپ میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کو کہہ رہے ہیں ’اچھا شاہ جی، کل ہم تینوں (عمران خان، اعظم خان اور شاہ محمود قریشی) نے اور وہ ایک فارن سیکرٹری نے میٹنگ کرنی ہے۔

اس میٹنگ میں ہم ان سے "خارجہ سیکرٹری”کو خط کے بارے میں میٹنگ کے منٹس لکھنے کو کہیں گے۔ اعظم  خان کہہ رہے ہیں کہ ہم اس ملاقات کے منٹس بناتے ہیں اور فوٹو سٹیٹ کرتے ہیں۔

سابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے امریکی سائفر  کوئی خط نہیں  ہے بلکہ یہ میٹنگ کا ٹرانسکرپٹ ہے  جس پر عمران خان نے کہا کہ  لوگوں کو نہیں پتہ ٹرانسکرپٹ کیا ہے۔

عمران خان نے اسد عمر کو جواب دیا کہ  ٹرانسکرپٹ ہو یا خط لوگوں کو کیا پتہ ہے ۔ ہم جلسوں میں اسے خط ہی بولے گے لوگ نہیں سمجھیں گے کہ ٹرانسکرپٹ کیا ہے۔

اس سے قبل 28 ستمبر کو سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے اہم ساتھی اعظم خان کی امریکی سائفر پر گفتگو کرتے ہوئے مبینہ آڈیوکلپ لیک ہوا تھا  ۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے  پارٹی  ارکان کو حکم دیا کہ وہ امریکیوں کا نام نہ لیں۔ "ہمیں کسی شرط کے بغیر امریکیوں کے نام لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

مبینہ گفتگو میں اعظم خان کو سابق وزیر اعظم خان کو امریکی سائفر کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ آڈیو لیک نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا عمران خان کو سائفر سے لاعلم رکھا گیا؟

متعلقہ تحاریر