پی ٹی آئی نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے امریکی بینک میں اکاؤنٹ کھول لیا
سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ساؤتھ ویسٹرن بینک میں اکاؤنٹ بنادیا گیا ہے جہاں اوور سیز شہری سیلاب متاثرین کیلئے اپنا عطیات جمع کرواسکتے ہیں جبکہ وزرئے اعلیٰ پنجاب و خیبر پختون خوا کے اکاؤنٹ میں عطیات وصولی کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکا میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ جمع کرنے کے لیے اکاؤنٹ قائم کردیا ہے۔ پی ٹی آئی ساؤتھ ویسٹرن بینک میں اکاؤنٹ بنایا ہے جس میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ جمع کیے جائیں گے ۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا کہ میں سمندر پار پاکستانیوں کو مشکور ہوں جنہوں سیلاب متاثرین کیلئے عطیات بھیجنے کے لیے انتظار کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
ٹیلی تھون سے جمع 13 ارب روپے گھروں کی دوبارہ تعمیر میں لگانے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ساؤتھ ویسٹرن بینک میں اکاؤنٹ بنادیا گیا ہے جہاں اوور سیز شہری سیلاب متاثرین کیلئےاپنا عطیات جمع کرواسکتے ہیں۔
I thank our overseas donors who waited patiently while we were setting up an account to facilitate flood-relief donations. Details as follows:
Title: Insaf Relief Foundation
No. 7004109
Southwestern National Bank; 2951 West Ball Road, Suite 100
Anaheim, CA 92804
tel:714-822-6101— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 4, 2022
عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ نئی قائم شدہ انصاف ریلیف فاؤنڈیشن کے ساتھ ساتھ ہم پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے قائم کیے گئے اکاؤنٹ میں بھی عطیات وصولی کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں عطیات وصولی کے لیے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی بتائیں ہیں۔ سمندر پار پاکستانی انصاف ریلیف فاؤنڈیشن کے ساؤتھ ویسٹرن بینک کے اکاؤنٹ میں امداد جمع کروائیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس سے قبل لائیو ٹیلی تھون کے ذریعے بھی سیلاب متاثرین کے لیے عطلات جمع کر چکے ہیں۔
چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا تھا کہ عمران خان کی ٹیلی تھون سے 13 ارب روپے جمع ہوئے ہیں جوکہ گھروں کی تعمیر میں لگائیں جائیں گے ۔









