فکر نہ کریں ٹھیک ہے یا غلط، عمران خان کی مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق آڈیو لیک

نئی آڈیو لیک قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے دوران کی ہے، عمران خان کو مبینہ طور پر 5 ارکان قومی اسمبلی کی خریداری کا اعتراف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔ نئی آڈیو لیک میں عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے دوران مبینہ طور پر ارکان قومی اسمبلی کی خرید اری کا اعتراف کرتے ہوئے سناجاسکتا ہے ۔

لیک آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آپ کو بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعظم اور سابق پرنسپل سیکریٹری کی آڈیو لیک، سائفر کی سازش بے نقاب

 سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور آڈیو کلپ منظرعام پر آگیا

چیئرمین تحریک انصاف کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب سے لے کر 48گھنٹے بہت طویل وقت ہے، اس میںٕ بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کہ رہے ہیں کہ 5 تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس ہیں پانچ، میں نے میسج دینا ہےکہ وہ جو پانچ ہیں نا وہ پانچ بڑے اہم ہیں، اس کو کہیں کہ اگر وہ ہمیں پانچ سیکیور کر دے نا وہ والا، 10 ہوجائیں گے تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔

لیک آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے، یعنی ہر طرف سے لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح ہم جیت جائیں، تو اس میں کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ہے، کوئی بھی حربہ ہو۔

سابق وزیراعظم کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ایک ایک بھی کوئی اگر توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بڑا فرق پڑے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم کی 2 آڈیوز لیک ہوچکی ہیں جن میں وہ امریکا سے آنے والے سائفر سے کھیلنے کے بارے میں گفتگو کررہے تھے۔

متعلقہ تحاریر