یتیم لڑکی سے جنسی زیادتی کے ملزم کو پنجاب پولیس نے پروٹوکول دیکر داماد بنالیا

پنجاب پولیس جنسی درندوں کی سہولت کار بن گئی، میاں داؤد نے لاہور میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی سے پنجاب پولیس کی زیادتی کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر فرزانہ مشتاق ملزم کو اپنا داماد سمجھتے ہوئے اسے مکمل پروٹول فراہم کر رہی ہے

لاہور میں یتیم لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم منیب عاصم کو پنجاب پولیس نے سہولیات فراہم کرکے گھر داماد بنالیا جبکہ متاثرہ لڑکی کو  ڈرا دھمکا کر خالی کاغذات پر دستخط کروانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

لاہور کے نامور وکیل میاں داؤد نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لاہور میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی سے پنجاب پولیس کی زیادتی کے حوالے سے اہم انکشافات کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور کے حیوان نما پولیس افسر کا شہری پر بدترین تشدد، کیا پولیس کلچر تبدیل ہوگا ؟

میاں داؤد نے بتایا کہ عاصم منیب نامی  جنسی درندے نے لاہور کی رہائشی یتیم لڑکی سے زیادتی کی تاہم پولیس مکمل طور پر اسے پروکوٹول دے رہی ہے ایسا محسوس ہوتا ہے وہ ملزم نہیں ان کا گھر داماد ہے ۔

انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار سے تلخ سوال پوچھتے ہوئے  کہا کہ یہ پنجاب پولیس کی سرکاری پالیسی ہے؟۔ جنسی زیادتی کے ملزم کو  ایک دن کے لیے بھی حوالات میں نہیں ڈالا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر فرزانہ مشتاق ملزم کو اپنا داماد سمجھتے ہوئے اسے مکمل پروٹول فراہم کررہی ہے جبکہ یہی افسر متاثرہ لڑکی کو ڈرا دھمکا کر  خالی کاغذات پر دستخط کرنے پر مجبور کررہی ہے ۔

اس سے قبل میاں داؤد اپنے ٹوئٹ میں  بتاچکے ہیں کہ یتیم لڑکی کے زیادتی کا ملزم جسے پولیس کی مکمل آشیر باد حاصل ہے صرف سلمان صوفی کی کوششوں کے بعد 3 ہفتے بعد گرفتار کیا گیا تھا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر  سلمان صوفی کی کوششوں کے بعد گرفتار جنسی درندہ عاصم منیب   کو پولیس فائدے فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے جبکہ تفتیش بھی تبدیل کی جا رہی ہے ۔

اس سے قبل جنسی زیادتی کا ملزم عاصم منیب  لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر پولیس افسران کی ملی بھگت سے احاطہ عدالت سے فرار بھی ہوا تھا  تاہم پولیس صرف نوٹس لیتی رہ گئی تھی ۔

متعلقہ تحاریر