نون لیگی قائد نوازشریف کی ایک مرتبہ پھر اسٹیبلشمنٹ پر شدید لفظی گولہ باری

پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی دوڑ میں اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے پیچھے رہ گیا، بار بار آئین پاکستان کو روندا گیا، قانون کا مذاق بنایا گیا مگر اب بس، بہت دکھ سہہ لئے،بہت ٹھوکریں کھالیں

پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف ایک مرتبہ پھر سے اسٹیبلشمنٹ پر برس پڑے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بار بار آئین توڑنے کی وجہ سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسٹیبلشمنٹ غم وغصے کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 مرتبہ ملک کا آئین روندا گیا اورپھر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے کیوں رہ گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سینئر صحافی کامران خان نے ملک میں مارشل لاء لگنے کا خدشہ ظاہر کردیا

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے ایک پیغام میں نون لیگی قائد نوازشریف نے اسٹیبلشمنٹ کے رویے پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر کو آئین پاکستان پامال کیا گیا ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 12 اکتوبر کے دن آئین پاکستان روندا گیا۔ پارلیمنٹ توڑی گئی، قانون توڑا گیا اور پھر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان دنیا سے پیچھے کیوں رہ گیا ہے ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ 12 اکتوبر کا دن پاکستان کی اس درد ناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے۔ بہت ٹھوکریں کھا لیں، بہت دکھ سہہ لئے۔ اب بھی وقت ہے۔

یاد رہے کہ 12 اکتوبر 1999 کو اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے  مسلم لیگ نون کی حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لاء لگا دیا تھا ۔

جنرل پرویزمشرف کے احکامات پر وزیراعظم نوازشریف کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیاتھا جبکہ اہم سرکاری عمارتوں پر فوج نے قبضہ کرلیا تھا ۔

نون لیگ کے رہنماؤں کے مطابق اس وقت وزیراعظم نواز شریف سے غیر قانونی استعفیٰ طلب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا تھا ۔

واضح رہے کہ 12 اکتوبر کے مارشل لاء کو 20 سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے بعد ملک جنرل پرویز مشرف کے اقدامات  کے اثرات سے باہر نہ آسکا ۔

متعلقہ تحاریر