مسلم لیگی رہنماؤں کو لندن کے بعد امریکا میں بھی تضحیک آمیز نعروں کا سامنا

پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے اسحاق ڈار کو امریکی ایئرپورٹ پر تضحیک آمیز کلمات کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، وڈیو میں اسحاق ڈار کے ساتھ موجود ایک شخص نے سمندر پار پاکستانیوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا گیا: ’’تم مجھے نہیں جانتے‘‘

مسلم لیگ نون کے  رہنماؤں کو برطانیہ کے بعد امریکا میں  تحریک انصاف کے حامیوں کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑگیا۔ امریکا آمد کے موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بدترین تضحیک آمیز نعرے بازی کی گئی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے  مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کو برطانیہ کے بعد  امریکا میں احتجاج کا سامنا کرنا پڑگیا ۔ اسحاق ڈار کو امریکی ایئرپورٹ پر بد ترین نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑگیا ۔

یہ بھی پڑھیے

لندن : اورسیز پاکستانیوں کا عمران خان کے حق میں نوازشریف کے گھر کا گھیراؤ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو امریکی ایئرپورٹ پر سمندر پار پاکستانی کی جانب سے تضحیک آمیز کلمات کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی نےاخلاقایات سے عاری سخت جملے ادا کیے جس کے بعد ڈار نے مذکورہ شخص کو کہا کہ تم جھوٹے ہو۔ اس شخص نے وفاقی وزیر کو چور اور جھوٹاکہا۔

وڈیو میں اسحاق ڈار کے ساتھ موجود ایک شخص نے سمندر پار پاکستانیوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا گیا: ’’تم مجھے نہیں جانتے‘‘۔ بعد ازاں مذکورہ شخص اور اوورسیز پاکستانی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

واضح رہے کہ ڈار عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا میں ہیں۔ملک میں تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان بین الاقوامی قرض دہندگان سے نئی شرائط طلب کرے گا۔

وزارت خزانہ کے ایک بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے ایجنسیوں کو ملک میں ہونے والی تباہی کے بارے میں بتایا جس سے انفراسٹرکچر، فصلیں اور لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ تحاریر