پرویز الہیٰ لیگی قائد نوازشریف کے بارے میں 22 سال سے کیا بات جانتے ہیں؟
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نوازشریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اس شخص کے ساتھ 22 سالہ رفاقت رہی ہے، مجھ سے بہتر اسے کوئی نہیں جانتا ہے، اس نے اپنے سر پر ریڈار لگا رکھا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہےکہ نوازشریف کے ساتھ 22 سالہ رفاقت رہی ہے میں اس شخص کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔ وہ صرف خشک زمین پر پاؤں رکھتا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ساتھ وطن واپس آئیں گی ، ذرائع نیوز 360
سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق سوال پر انہوں نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نوازشریف کو جانتے ہیں؟۔ میری اس شخص سے 22 سالہ رفاقت رہی ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لیگی قائد کو تنقید کی اورکہا کہ میں 22 سال نوازشریف کے ساتھ اکٹھا رہا ہوں۔ اس نے اپنے سر پر ریڈار لگایا ہوا ہے۔ وہ پہلے چیک کرتا ہے زمین خشک ہے ۔
22 سال سےنوازشریف کوجانتا ہوں، وہ واپس نہیں آئیں گے، پرویزالہٰی کا دعویٰ@ChParvezElahi @MaryamNSharif pic.twitter.com/GmWLKVlgmV
— Asmat Mallick (@AsmatMallick) October 14, 2022
چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ خشکی چیک کرکے زمین پر پاؤں رکھنے والے نوازشریف کو مٹی کی خوشبو نہیں آتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی میدان لگا تو نون لیگ کو اپنے 186 ارکان پورے میں مشکل ہوگی۔ ان کی اپنی پارٹی کےآدھے ارکان غائب ہوجائیں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کو کہا کہ لاہور آئیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد رانا ثنا اللہ کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی کا ساتھ دینے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان بھی کیا ۔









