لیگی رہنما صفدر اعوان کے پی ٹی آئی کی خواتین کے بارے میں نازیبا کلمات

مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے ایک جلسے میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تم کس امت کی بچیوں کو لال رنگ لگاکر کنٹینروں پر کھڑا کردیتے ہوئے؟۔ افسوس ہوتا ہے، یہ امت کی بچیاں ہماری بھی بیٹیاں ہیں

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدراعوان کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقد ایک جلسے میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی خواتین  کے بارے میں نازیبا جملے اداکردیئے ۔

مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدراعوان نے ایک جلسے میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خواتین سے متعلق غیرمتعلقہ گفتگو کرتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیے

نون لیگی کارکن عمران مانی بٹ نے  پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کھلا چیلنج دے دیا

صفدراعوان نے پی ٹی آئی کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تم کس امت کی بچیوں کو لال رنگ لگاکر کنٹینروں پر کھڑا کردیتے ہوئے ؟۔افسوس ہوتا ہے ۔

مریم نواز کے شوہر  کا کہنا تھا کہ امت کی بچیوں کو لال  رنگ میں رنگ کر کنٹینروں پر بٹھاتے ہو افسوس ہوتا ہے ، یہ ہماری بھی بچیاں ہیں۔

صفدر اعوان کا کہنا تھا کہ رات کو ڈھائی 3 بج جاتے ہیں اور وہ بچیاں باہر جلسوں میں ہوتی ہیں جبکہ ان کے والدین اور گھر والوں پریشان ہوتے ہیں ابھی تک بچی گھر نہیں آئی ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف والوں کو سمجھنا ہوگا پاکستان اس لیے نہیں بنایا گیا تھا کہ انتہائی قابل افسوس ہے ۔

جبکہ دوسری جانب نون لیگ کے ہی جلسے میں عوام کو  اپنی جانب راغب کرنے کے لیے جلسے گاہ کے اسٹیج پر   خواجہ سرا سے رقص کرواتے رہے ۔

سلمان درانی نامی ٹوئٹر صارف نے نون لیگ کے جلسے کی وڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی جس میں  خواجہ سرا  اسٹیج پر ناچ رہا ہے۔صارف نے پوچھا  نون لیگ کی انتخابی مہم میں یہ کیا ہو رہا ہے؟۔

متعلقہ تحاریر