سعودی عرب کا فٹبال ورلڈ کپ کے شائقین کیلئےمفت عمرہ کی سہولت کا اعلان

سعودی ٹی وی چینل الاخباریہ کو انٹرویو دیتے ہوئے دفتر خارجہ  کے ڈاریکٹر جنرل خالد الشمری نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے  ھیا کارڈ ٹکٹ ہولڈر مسلمان بنا کسی فیس کے  عمرہ ادا کر سکتے ہیں تاہم انہیں میڈیکل انشورنس فیس جمع کروانی پڑے گی

سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ کے ھیا کارڈ ہولڈر کے لیے خوشخبری سنادی ہے ۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ’ھیا‘ کارڈ ہولڈرزعمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ کا سفر بھی کرسکتے ہیں۔

سعودی ٹی وی چینل الاخباریہ کوانٹرویو دیتے ہوئے دفترخارجہ کے ڈاریکٹر جنرل خالد الشمری نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے ھیاکارڈ ٹکٹ ہولڈرمسلمان بنا کسی فیس کے عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

قطر فٹ بال ورلڈکپ کے 25 لاکھ ٹکٹس فروخت، صرف 5 لاکھ باقی رہ گئے

سعودی دفتر خارجہ کے مطابق  ھیا کارڈ ہولڈر فٹبال ورلڈ کپ شروع ہونے سے دس روز  قبل سعودی عرب  کرسکتے ہیں  جبکہ وہ بنا فیس ادا کیے عمرہ کی ادائیگی بھی کر سکتے ہیں۔

ھیاکارڈ ہولڈر 18 دسمبر 2022 کو آخری میچ تک اس ویزے پر سعودی عرب میں قیام کر سکتے ہیں ۔ ھیاکارڈ ہولڈر  کے اخراجات سعودی عرب خود ادا کرے گا ۔

خالد الشمری نے کہا کہ ’ھیا‘ کارڈ ہولڈرز کے لیے ویزا مفت ہے، اس پر کوئی فیس نہیں تاہم ویزا ہولڈرز کے لیے میڈیکل انشورنس ضروری ہے۔ اس کی کارروائی ویزا پلیٹ فارم سے ہوگی۔

یاد رہے کہ قطر میں عالمی فٹبال کپ کے میچ دیکھنے کے لیے جاری ’ھیا‘ کارڈ  ہولڈرز کے لیے سعودی عرب کے ویزے کی فیس سرکاری خزانے سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر