رہنما پی ٹی آئی بلال غفار پر حملہ ، زخمی حالت میں اسپتال میں داخل
سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے بلال غفار پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔
کراچی کے ضمنی انتخابات کے دوران مخالفین کا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بلال غفار پر حملہ ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے بلال غفار پر حملے کی ایف آئی آر درج کرائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سلیم بلوچ سمیت 10 سے 15 افراد نے حملہ کرکے تشدد کیا۔
یہ بھی پڑھیے
کیپٹن(ر) صفدر کی اعتزاز احسن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست
راجہ اظہر کا ناتھا خان اسکول کا دورہ، پریزائیڈنگ افسر کو فارم 45 بھرتے ہوئے پکڑ لیا
میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے بلال غفار کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کے کیمپ سے مجھے زمین پر دھکا دیا گیا ہے، 10 سے 15 لوگوں نے مل کر مجھے مارا ہے۔
رہنما تحریک انصاف بلال غفار کا کہنا تھا کہ ایم پی اے سلیم بلوچ نے مجھ پر سب سے پہلے حملہ کیا، پولیس سے مدد مانگی مگر مدد نہ کی گئی۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آٸی رہنما بلال غفار کو ملیر غازی گوٹھ میں مخالف گروہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے بلال غفار کو قریبی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔
بلال غفار پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف علی زیدی کا کہنا تھا حملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی، الیکشن کمیشن کو اس سارے واقعے کا نوٹس لینا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے اس طرح کی غنڈہ گردی میں الیکشن نہیں ہو سکتے ، یہ لوگو خواتین پر بھی ہاتھ اٹھانے سے بھی نہیں چوکتے۔