پی ٹی آئی کے ووٹوں کا تناسب37 سے بڑھ کر 49فیصد ہوگیا،احمد بلال محبوب

قومی اور صوبائی اسمبلی کے11 میں سے  کسی بھی حلقے میں پی ٹی آئی کے ووٹوں  میں کمی نہیں آئی ،4 کے علاوہ تمام حلقو ں میں دیگر جماعتوں کا ووٹ بینک بھی بڑھا، سربراہ پلڈاٹ

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجس لیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہاہے کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 11حلقوں میں اتوار کے ہونے والے ضمنی الیکشن  میں تحریک انصاف کے ووٹوں کے تناسب میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

4حلقوں کے علاوہ دیگر تمام حلقوں میں دیگر جماعتوں کے ووٹ بینک میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ضمنی انتخابات: ایمل ولی خان اور غلام احمد بلور کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

ڈسکہ کی طرح ملیر میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں، عمران خان کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلول محبوب نے  اپنے ٹوئٹ میں لکھ کہ  اگرچہ قومی اسمبلی کی وہ تمام 8 نشستیں جن پر ضمنی الیکشن ہوا پاکستان تحریک انصاف کی  تھیں اور ضمنی الیکشن میں اس کی جیت کوئی حیرت کی بات نہیں ہونے چاہیے لیکن 8 حلقوں میں پی ٹی آئی کا مشترکہ ووٹ شیئر  2018 کے عام انتخابات  کے 37 فیصد سے بڑھ کر  49 فیصد تک جانا قابل ذکر ہے۔

احمد بلال محبوب نے کہا کہ اتوار کو قومی اور پنجاب اسمبلی کے جن 11 حلقوں  میں الیکشن ہوا وہاں کسی بھی حلقے میں پی ٹی آئی کے ووٹوں میں کمی نہیں آئی جن میں وہ 3 حلقے بھی شامل ہیں جہاں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ 27 فیصداضافہ این اے 239 کورنگی میں ہوا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 4 حلقوں کے علاوہ باقی تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کے مخالفین کے ووٹوں کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر