کرناٹک کے ملکارجن کھرگے نے گاندھی خاندان سے کانگریس کی صدارت چھین لی

کرناٹک کے تجربہ کار سیاسی رہنما ملکارجن کھرگے بھارت کی تاریخی سیاسی پارٹی کانگریس کے نئے صدر منتخب ہوگئے، گزشتہ 24 سال کے دوران پہلی بار پارٹی کی صدارت گاندھی خاندان کے چھن گئی، پارٹی الیکشن میں ملکارجن نے 7 ہزار897 ووٹ لیکر کر مدمقابل امیدوار ششی تھرور کو شکست سے دوچار کیا، ششی نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا

ملکارجن کھرگے کانگریس کے نئے صدرمنتخب ہوگئے۔ کانگریس کے صدارتی انتخابات کے لیے ملک بھر میں پارٹی کے 9 ہزار 500 ارکان نے سونیا گاندھی کے جانشین کے طور پر سینئر لیڈرملکارجن کھرگے اور ششی تھرور کے درمیان انتخاب کرنے کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ملکارجن کھرگے بھارت کی قدیم اورتاریخی سیاسی پارٹی کانگریس کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ جماعت کے صدارتی الیکشن میں 9 ہزار 500 سے زائدعہدیداروں اورکارکنوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ملکار جن 7 ہزار 897 ووٹ لیکر جماعت کے سربراہ بن گئے ۔

یہ بھی پڑھیے

کانگریس اور گاندھی لازم و ملزوم نہ رہے، پارٹی صدارت خاندان سے باہر ہوگئی

نئے پارٹی صدر ملکارجن سونیا گاندھی کی نشست سنبھالیں گے جوکہ 1998 سے لیکر اب تک طویل عرصے تک کانگریس کی صدارت پر براجمان رہیں۔ 2017 سے 2019 تک راہول گاندھی بھی صدر رہے تاہم 2019 میں پارٹی الیکشن میں شکست کے بعد سونیا گاندھی نے عبوری صدارت سنبھالی تھی۔

کرناٹک کے تجربہ کار لیڈر ملکارجن کھرگے نے اپنے حریف ششی تھرور کو شکست دے کر 24 سالوں میں پہلے غیر گاندھی کانگریس صدر بننے کے لیے، اور چار دہائیوں میں عظیم پرانی سیاسی پارٹی کے پہلے درج فہرست ذات کے سربراہ بن گئے۔

کانگریس کے صدارتی امیدوار ششی تھرور کے انتخابی ایجنٹ نے کانگریس سینٹرل الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین مدھوسودھن مستری کو خط لکھا کر انتخابی نتائج پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ یوپی میں انتخابات کے انعقاد میں سنگین بے ضابطگیوں ہوئیں الیکشن کے نتائج  کالعدم قرار دیئے جائیں ۔

کانگریس کی 137سالہ تاریخ میں پارٹی نے چھ بار انتخابات کے ذریعے کانگریس صدر کا انتخاب کیا ہے۔ اس طرح کا آخری الیکشن 2000 میں ہوا تھا  کہ جب سونیا گاندھی نے جتیندر پرساد کو عبرتناک شکست دیکر جماعت کی سربرہی سنبھالی تھی ۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں برطانوی راج کے خلاف جدوجہد کرنے والی کانگریس پارٹی کی قیادت25 سال بعد پہلی بار گاندھی خاندان سے باہر گئی ہے۔ ملکار جن 25 سال بعد ایسے پارٹی  صدرکے منتخب ہوئے ہیں جن کا تعلق براہ راسے گاندھی خاندان سے نہیں  ہے ۔

واضح رہے کہ انڈین نیشنل کانگریس کی بنیاد  1885 میں رکھی گئی۔ پارٹی کی بانی قائدین میں دادا بھائی نوروجی، ڈنشا واچا، ومیش چندر بونر جی سریندر ناتھ بینرجی، منموہن گھوش شامل ہیں۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح بھی آل انڈیا مسلم لیگ  میں شامل ہونے سے پہلے کانگریس کا حصہ تھے۔ مو لانا ابوالکلام آزاد کانگریس کے صدر بھی رہ چکے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر