چین کے بعد ایران بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آگیا

واشنگٹن: چین کے بعد ایران بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آگیا۔ امریکہ نے ایران کے 18 بینکوں پر پابندیاں عائد کردیں۔

امریکہ نے چین کے بعد ایران بھی مشکلات کا شکار ہوگیا۔ امریکہ نے ایران پر بھی پابندیاں عائد کردیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی سہ پہر امریکی محکمہ خزانہ کے ذریعے اعلان کیے گئے نئے اقدامات میں 18 بڑے ایرانی بینکوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو پہلے امریکی پابندیوں کے تابع نہیں تھے۔ یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت کیے گئے۔

دوسری جانب امریکی سیکریٹری خزانہ یہ بتادیا ہے کہ پابندیاں کب تک جاری رہیں گی۔ ایک بیان میں امریکی سیکریٹری خزانہ اسٹیون نے کہا کہ ہماری پابندیوں کے پروگرام اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ایران دہشتگردی کی سرگرمیوں کی حمایت بند نہیں کرتا اور اپنے جوہری پروگراموں کو ختم نہیں کرتا۔ ایرانی عوام کی حمایت کیلئے انسانی ہمدردی کے لین دین کی اجازت دیتے رہیں گے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے