ایشائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری

ایشائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی اور مغربی ایشیا یوگینی ژوکوف کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی پاکستان کو کل 2ارب 30 ڈالر کا قرض فراہم کرے گا جس کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی پہلی قسط کی منظوری دی دی گئی ہے، اے ڈی بی کاپیکج  حالیہ سیلاب کے تناظر میں مدد کے لیے ہے

ایشائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالرکی منظوری دے دی  ہے۔ اے ڈی بی کی جانب سے منظور کی گئی رقم صحت و تعلیم کے منصوبوں پر لگائی جائے گی ۔

ایشائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دی ہے جو کہ صحت و تعلیم کے ضمن میں استعمال کی جائے گی ۔ اے ڈی بی کل 2 ارب 30 ڈالر کا قرض فراہم کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کے ڈیفالٹ کے خدشات ظاہر کردیئے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے تباہ کن سیلاب اور عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پاکستان مدد کے لیے 1.5 بلین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی ہے۔

اے ڈی بی حکام کے مطابق ڈیڑھ ارب ڈالر کا قرض غذائی قلت، سیلاب اور سوشل پروٹیکشن کے لئے دیا جائے گا۔ سیلاب اور غذائی قلت، سماجی تحفظ کے پروگرام کے لئے دی جائے گا۔

ایشائی ترقیاتی بینک حکام نے بتایا کہ پاکستان کو کُل دو ارب 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ ابتدا میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔ رقم صحت اور تعلیم کے منصوبوں پر بھی خرچ کی جائے گی۔

ایشائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق منظور کی گئی رقم سے پاکستان  کے لئے 90 لاکھ افراد کو امداد فراہم میں آسانی ہوگی جبکہ سست کاروباری سرگرمیاں اور اخراجات میں کمی  کا رجحان  ہوگا ۔

اے ڈی بی کا ڈیڑھ ارب ڈالر  کا پیکج پاکستان میں حالیہ سیلاب کے تناظر میں لوگوں، معاش اور انفراسٹرکچر کی مدد کے لیے ہے۔سیلاب سے 33 ملین افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔

ایشائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی اور مغربی ایشیا یوگینی ژوکوف  کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بعد پاکستان کی بحالی میں مشکلات تھیں جنہیں سیلاب سے مزید نقصان پہنچا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام سپورٹ کے ایک جامع اور اچھی طرح سے مربوط پیکج کا حصہ ہے۔ اس سے حکومت کو معیشت کو آنے والے فوری جھٹکوں کے اثرات سے نمٹنے میں مدد ملے۔

متعلقہ تحاریر