اسحاق ڈار کے بھاشن کام نہ آئے، موڈیز کے بعد فچ نے بھی پاکستان کی ریٹنگ ڈاؤن کردی
عالمی مالیاتی ریٹنگ ایجنسی فچ (Fitch Rating) نے پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس سے کم کر کے ٹرپل سی پلس کردی جبکہ اس سے قبل موڈیز نے پاکستانی معیشت کی بربادی کی داستان سناتے ہوئے طویل المدتی قرضوں کی ریٹنگ بھی ڈاؤن گریڈ کردی تھی جس پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ریٹنگ ڈاؤن کرنے پر موڈیز کو سخت جواب دیا گیا ہے، امید ہے کہ موڈیز جلد اپنی رپورٹ کو واپس لینے کی پوزیشن میں آجائے گی
عالمی مالیاتی ریٹنگ ایجنسی فچ (Fitch Rating) نے پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس سے کم کرکے ٹرپل سی کردی ہے۔ فچ عام طور پر ٹرپل سی یا اس کے نیچے کی ریٹنگ جاری نہیں کرتا ہے ۔
عالمی مالیاتی ریٹنگ ایجنسی فچ (Fitch Rating)نے بگڑتے معاشی حالات کے پیش نظر پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس سے کم کر کے ٹرپل سی پلس کردی ہے جبکہ فچ ٹرپل سی رینٹنگ کی کوئی آؤٹ لک رپورٹ جاری نہیں کرتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
موڈیز نے پاکستان کی معاشی آوٹ لک مستحکم سے منفی کردی
ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ڈیفالٹ ریٹنگ آئی ڈی آر (IDR) کو بی مائنس سے کم کرکے اسے ٹرپل سی کردیا ہے جو پاکستان معیشت کی بدحالی کو ظاہر کرتی ہے ۔
عالمی مالیاتی ریٹنگ ایجنسی فچ کی پاکستانی ریٹنگ میں گراوٹ سے قبل ایک اور عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی وطن عزیز کی قرضوں کی ریٹنگ بھی گرادی تھی ۔
فچ حکام کے مطابق ریٹنگ میں ایک بڑی گراوٹ کا مطلب پاکستانی معاشی صورتحال کی بدحالی ظاہر کرتی ہے جبکہ اس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی بھی نظر آتی ہے ۔
ریٹنگ اجنسی کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک کے پاس صرف ساڑھے سات ارب ڈالر کے زرمبادلہ موجود ہیں جوکہ صرف ایک ماہ کی بیرونی ادائیگیوں کرنے کے قابل ہیں۔
عالمی مالیاتی ریٹنگ ایجنسی فچ سے قبل موڈیز بھی پاکستانی معیشت کی بربادی کی داستان سناتے ہوئے طویل المدتی قرضوں کی ریٹنگ بھی ڈاؤن گریڈ کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
موڈیز نے پاکستان کے بیرونی قرض کی شرح بندی مزید گرادی
یاد رہے کہ موڈیز کی جانب سے رواں ماہ جب پاکستان کی طویل المدتی قرضوں کی ریٹنگ ڈاؤن کی تو وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں موڈیز پر تنقید کی تھی ۔
اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ریٹنگ ڈاؤن کرنے پر موڈیز کو سخت جواب دیا گیا ہے ،امید ہے کہ موڈیز جلد اپنی رپورٹ کو واپس لینے کی پوزیشن میں آجائے گی ۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق داڑ کی جانب سے موڈیز پر تنقید بلکل بھی کار آمد ثابت نہیں اور آج ایک اور مالیاتی ایجنسی فچ نے بھی پاکستان کی ریٹنگ ڈاؤن کرتے ہوئے اسے ٹرپل سی کردیا ہے ۔