بھارتی دانشور اشوک سوین نے ہندوستانیوں کے دہرے معیار کا پردہ فاش کردیا

سوئیڈن کی اوپسالا یونیورسٹی کے ہندو پروفیسر اشوک سوین نے اپنی ہی قوم کے دہرے معیارکا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ رشی سونک کے برطانوی وزیراعظم بننے قوم پرست خوش ہیں جبکہ وہی لوگ جب سونیا گاندھی کے بھارتی وزیراعظم  بننے پر نالاں تھے

نامور بھارتی صحافی او سوئیڈن کی اوپسالا یونیورسٹی کے پروفیسر اشوک سوین کا کہنا ہے کہ ایک ہندوستانی شہری رشی سونک کے برطانوی وزیر اعظم بننے قوم پرست خوش ہیں جبکہ وہی  لوگ جب سونیا گاندھی بھارتی  وزیراعظم  بنیں کو نالاں تھے ۔

بھارتی دانشور، صحافی اور پروفیسر اشوک سوین نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر رشی سونک کے برطانوی وزیراعظم بننے پر خوش ہونے والے ہندوستانی قوم پرستوں  آئینہ دکھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی کے وزیراعظم بننے پر نالاں ہونے والے آج خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مودی کی پالیسی نے انڈیا کو دنیا بھر میں تنہا کردیا، اشوک سوائن

سوئیڈن کی اوپسالا یونیورسٹی کے پروفیسر اشوک سوین نے کہا کہ رشی سونک کے برطانیہ کے وزیراعظم بننے پر قوم پرست ہندوستانی خوش ہیں جبکہ ان کی اہلیہ برطانیہ میں بلکل بھی ٹیکس  نہیں ادا کرتی  ہے ۔

 

بھارتی دانشور اشوک نے کہا کہ رشی پر خوشی منانے والے قوم پرست ہندوستانی  سونیا گاندھی کے  بھارت کی وزیراعظم بننے پرایک طرح کی خانہ جنگی پھیلا رہے تھے حالانکہ ان کے شوہر نے اپنی ملک کے جان قربان کردی تھی ۔

بھارتی دانشور اشوک سوین نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں سوال پوچھا کہ اگر ایک ہندو رشی سونک برطانیہ کا وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک مسلمان یا عیسائی یا دلت بھارتی وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتا؟۔

واضح رہے کہ بھارتی دانشور اور سوئیڈن کی اوپسالا یونیورسٹی کے پروفیسر اکثر و بیشتر بھارتی حکومت اور اپنی ہی قوم کے دہرے معیار کا پردہ  فاش کرتے آئیں ہیں۔ وہ ان موضوعات پر بات کرتے ہیں جن پر بھارتی  خاموش رہنے میں عافیت جانتے ہیں۔

خیال رہے کہ اشوک سوین اکیڈمک اور پروفیسر ہیں۔ وہ امن اور تنازعہ کی تحقیق کے ڈیپارٹمنٹ آف پیس اینڈ کنفلیکٹ ریسرچ، اپسالا یونیورسٹی میں بین الاقوامی پانی کے تعاون پر یونیسکو کے چیئر کے طور پر  اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

سوین نے 1991 میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی اور  ہندوستان کے اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز سے پی ایچ ڈی  کی ہے ۔ اشوک سوین متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

متعلقہ تحاریر