لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے آئے ایف سی اہلکاروں کا فیصل مسجد میں پڑاؤ
وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے ایف سی کی 90 پلاٹون اور7 ہزار اہلکار اسلام آباد بلائے گئے اور انہیں مشہور و معروف شاہ فیصل مسجد ٹھہرا دیا گیا جبکہ کچھ اہلکاروں کو حاجی کیمپ میں بھی رہائش دی گئی ہے، حکومت نے لانگ مارچ کو ناکام بنانے کے لیے اب تک 330 ملین روپے کے اخراجات کر دیئے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد طلب کیے گئے ایف سی اہلکاروں کو فیصل مسجد میں ٹھہرا دیا ہے۔ ایف سی اہلکاروں کی مسجد میں آرام کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیےاسلام آباد بلائے گئے ایف سی اہلکاروں کو اسلام آباد کی مشہور و معروف شاہ فیصل مسجد ٹھہرا دیا گیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ناکام بنانے کیلئے 330 ملین روپے خرچ کردیئے
ذرائع کے مطابق لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے ایف سی کے 90 پلاٹون اور2 ہزار700 اہلکاروں کو اسلام آباد بلایا گیا ہے جس میں سے کچھ اہلکاروں کو حاجی کیمپ اور جبکہ کچھ اہلکاروں کو شاہ فیصل مسجد میں ٹھہرایا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی درخواست پر پیپلرپارٹی کی سندھ حکومت نے بھی 6 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد روانہ کردیئے جوکہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے مکمل آلات سے لیس ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، رینجرز اورایف سی اہلکاروں کے ساتھ سلام آباد کے داخلی راستوں پر کنیٹرز کی بڑی تعداد بھی پہنچا دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق تقریباً 1300 لائے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس شیل اور دیگر اشیاء بھی بڑی تعداد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
چیف کمشنر اسلام آباد کے مطابق داراحکومت میں امن و امان بحال رکھنے اور سیکیورٹی مقاصد کیلئے330 ملین سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے ۔
چیف کمشنر اسلام آباد کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں اور کنٹینرز کے کرائے کی مد میں اب تک 210 ملین روپے سے زائد کی ادائیگی کی جاچکی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
لانگ مارچ کو روکنے کیلئےسندھ پولیس کے 6 ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ آنسو گیس کے شیل اور دیگراشیاء کی خریداری پر30 ملین روپے کے اخراجات ہوئے۔ شہر میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کیلئےاشیائے خور و نوش پر 47.8 ملین روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے 40 ملین روپے متفرق اخراجات ہوئے جبکہ اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے پر کل اخراجات 330 ملین روپے سے زائد ہیں۔