فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے کی جانب سے 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو سائفر آڈیو انکوائری کیس میں یکم نومبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

فارن فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چھ سے زائد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ دوسری کارروائی میں سائفر آڈیو انکوائری میں شاہ محمود قریشی کا طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ملزمان کے وارنٹ گرفتاری فارن فنڈنگ کے حوالے سے درج مقدمے میں جاری کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک اس وقت فیصلہ کن موڑ سے گزر رہا ہے، عمران خان

بلاول بھٹو کے بعد جاوید لطیف کا حکومت کے بے اختیار ہونے کا اعتراف

ایف آئی اے نے جن ملزمان کے وارنٹ جاری کئے گئے ان میں سیف اللہ، عارف مسعود نقوی، عامر محمود اور طارق رحیم کے علاوہ  حامد زمان اور منظور احمد بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر آڈیو انکوائری کے معاملے پر سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں  12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز بلایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج طلب کیا گیا تھا، ان سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔

متعلقہ تحاریر