پی ایس ایل کے میچز ممکنہ سموگ کے باعث کراچی منتقل

موسمی حالات کے پیش نظر پاک زمبابوے سیریز اور پی ایس ایل کے میچز لاہور کے بجائے راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کے تین ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل کے بقیہ چار میچز لاہور میں ممکنہ اسموگ کے باعث کراچی منتقل کردیئے گئے ہیں۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتوں میں ادارے نے موسمیاتی تبدیلیوں پر مسلسل نظر رکھی ہے ۔ لاہور میں آئندہ ماہ اسموگ کی شدت میں اضافے کی اطلاع ملنے پر کھلاڑیوں کی صحت پر سمچھوتہ کرنے کے بجائے میچز راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وسیم خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کو دوسری مرتبہ بھی پی ایس ایل کے ناک آؤٹ میچز کی میزبانی کا موقع نہیں مل سکے گا تاہم کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت زیادہ اہم ہے۔

پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ7 ، 8 اور 10 نومبر کو لاہور میں کھیلے جانے تھے جو کہ اب راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ تاہم پی سی ایل کے چار میچز 14، 15 اور 17نومبر کو لاہور میں شیڈول تھے ۔ جو اب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر