بزرگ سیاستدانوں سے منسوب غیراخلاقی وڈیوز کی ریلیز میں کون ملوث ہے ؟
تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اعظم سواتی کے بعد نون لیگی بزرگ رہنما پرویز رشید سے منسلک غیر اخلاقی وڈیو بھی لیک کردی گئی،تحریک انصاف کے سینیٹر ذیشان خانزادہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پرویز رشید کی ویڈیو بھی لیک ہوگئی لیکن ہماری پارٹی کے کسی کارکن نے شیئر نہیں کی
پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما سینیٹر اعظم سواتی سے منسوب معیوب وڈیو کے بعد پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما پرویز رشید کی منسلک غیراخلاقی وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہے ۔
تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اعظم سواتی کے بعد نون لیگی بزرگ رہنما پرویز رشید سے منسلک غیراخلاقی وڈیو بھی لیک کردی گئی۔ مذکورہ وڈیو میں پرویز رشید نیم برہنہ خاتون سے وڈیو چیٹ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سینیٹر اعظم سواتی کی ایک مبینہ ننگی ویڈیو نے پورے نظام کو ننگا کردیا
شہزاد گل نامی ٹوئٹر صارف نے نون لیگی رہنما پرویز رشید کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس یہ وڈیو 2 ہفتے سے موجود تھی تاہم عمران خان نے ایسی حرکات سے منع کر رکھا تھا جس پر وڈیو شیئر نہیں کی ۔
2 ہفتے سے میں یہ ویڈیو نہیں کر رہا تھا۔
کیونکہ خان ایسی حرکتوں سے منع کرتا ہے۔
اب اکثر لوگوں نے سکرین شاٹ لگا دیا ہے تو بتاتا چلوں کہ یہ مریم کے استاد پرویز رشید کی 27 منٹ کی ویڈیو کال ہے جو کیمرے کے سامنے شلوار اتار کر کر رہا ہے۔
لعنت ہے ان گھٹیا لیگ پر۔۔۔ pic.twitter.com/j7GlZVJJ42— Ch.Shahzad Gill (@ShahzadGill202) November 8, 2022
شہزاد گل نے کہا کہ اب اکثر لوگوں نےوڈیو کا ا سکرین شاٹ لگا دیا ہے تو بتاتا چلوں کہ یہ مریم کے استاد پرویز رشید کی 27 منٹ کی ویڈیو کال ہے، یہ وڈیو میں برہنہ ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
تحریک انصاف کے سینیٹر ذیشان خانزادہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پرویز رشید کی ویڈیو بھی لیک ہوگئی لیکن ہماری پارٹی کے کسی کارکن نے شیئر نہیں کی۔ ہمارے رہنما کی یہ تعلیمات نہیں ہیں۔
آج پرویز رشید کی ویڈیو بھی لیک ہوگئی لیکن کسی ایک تحریک انصاف کے کارکن نے شیئر نہیں کی کیونکہ یہ ہمارے لیڈر کی تعلیمات نہیں۔
— Senator Zeeshan Khanzada (@SenKhanzada) November 8, 2022
حقیقت ٹی وی نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا کہ پرویز رشید یا کوئی دوسرا اپنی ذاتی زندگی میں کتنا اچھا اور کتنا برا ہے اسکے باوجود کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ کسی کی ویڈیو لیک کی جائے ۔
پرویز رشید یا کوئی دوسری اپنی ذاتی زندگی میں کتنا اچھا اور کتنا برا ہے اسکے باوجود کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ کسی کی ویڈیو لیک کی جائے
یہ تماشہ کب بند ہوگا جو لائن پر نا چلے اسکی ویڈیو لیک کر دو یا لیک کرنے کی دھمکی دو۔ کھل کر مزمت کرے پورا پاکستان لوگوں کے موبائیل تک محفوظ نہیں
— Haqeeqat TV (@Haqeeqat_TV) November 8, 2022
ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وڈیو لیک کرنے کا تماشہ کب بند ہوگا ؟جو لائن پرنہ چلے اسکی ویڈیو لیک کر دو یا لیک کرنے کی دھمکی دو۔ کھل کر مذمت کریں، پورے پاکستان لوگوں کے موبائل فونز تک محفوظ نہیں ہیں۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ پرویز رشید کی وڈیو شاید اس لئے لیک کی گئی تا کہ جب اصلی ہدف یعنی پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جائے تو شک کا دائرہ وسیع رہے۔
پرویز رشید کی وڈیو شاید اس لئے لیک کی گئی تا کہ جب اصلی ہدف یعنی پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جائے تو شک کا دائرہ وسیع رہے۔ ویسے بھی اعظم سواتی کہ معاملے پر بہت تھو تھو ہو رہی ہے۔
اور ایسا ہی وزیراعظم ہاؤس کی لیکس میں ہوا۔ دونوں طرف کی لیکس کے بعد اُسے کسی نجی گروہ کی سازش کہا گیا۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) November 8, 2022
ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کہ معاملے پر بہت تھو تھو ہو رہی ہے۔ اور ایسا ہی وزیراعظم ہاؤس کی لیکس میں ہوا۔ دونوں طرف کی لیکس کے بعد اُسے کسی نجی گروہ کی سازش کہا گیا۔