اعظم سواتی پھٹ پڑے، آرمی چیف، جنرل فیصل نصیر اور بریگیڈیئر فہیم پر کڑی تنقید
تحریک انصاف کے رہنما نے اپنے ٹوئٹس کی توپوں کا رخ پھر آرمی چیف کی جانب کردیا، وزیرآباد میں لانگ مارچ سے خطاب میں آئی ایس آئی کے ڈی جی سی اور اسٹیشن کمانڈر کو آڑے ہاتھوں لیا، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر آگے بڑھنے کا اعلان
تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی خود پر کیے گئے مبینہ مظالم کیخلاف ایک مرتبہ پھر پھٹ پڑے، اپنے ٹوئٹس کی توپوں کا رخ پھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب موڑ دیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے گزشتہ روز وزیرآباد میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں آئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجر جنرل فیصل نصیر اور اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر فہیم کو بھی کڑی تنقید کانشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیے
اعظم سواتی کے لیے آواز اٹھانا مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مہنگا پڑ گیا
سینیٹر اعظم سواتی کی ایک مبینہ ننگی ویڈیو نے پورے نظام کو ننگا کردیا
سینیٹر اعظم سواتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ جنرل باجوہ صاحب! ایک بزرگ شہری اور موجودہ سینیٹر ہونے کے ناطے آئینی طور پر تحفظ شدہ ٹوئٹ میں آپ کو نام لے کر مخاطب کر نے پرمجھے دی گئی ماورائے عدالت سزا کی شدت اب پوری قوم جان چکی ہے۔
Gen. Bajwa Sb
The entire Nation knows by now, the extent of Extrajudicial Punishment given to me while addressing you by name, in a constitutionally protected tweet by a senior citizen and sitting senator. (1/12)
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) November 10, 2022
انہوں ںے کہا کہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ مجھے کس قدر گھناؤنے اور ناقابل بیان جرم کا سامنا کرنا پڑا، بغاوت ، گھر پر غیرقانونی چھاپے ،ذاتی املاک کی چوری اور گھر میں توڑ پھوڑ، ملازمین سے مار پٹائی،اہلخانہ اور پوتیوں کی موجودگی میں گرفتاری اور جسمانی تشدد، مجھے نامعلوم مقام پر لے جاتے ہوئے گاڑی میں بدترین جسمانی تشددکا نشانہ بنا یاگیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایف آئی اے کے پولیس اسٹیشن لےجاتے ہوئے نامعلوم مقام پر کپڑے اتار کر میری وڈیو بنائی گئی ، پمز کی میڈیکل ٹیم پردباؤ ڈالا گیا اور ماتحت عدلیہ سے 3 بار پولیس ریمانڈ لیا گیا۔
Gen. Bajwa sb
Today, dark pages of history with worse kinds of oppression have been unleashed & meted at a 74 years old Sitting Senator & many others. He is not the first or the last to be dishonored. (5/12)
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) November 10, 2022
انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ صاحب! اقتدار میں آںے والے چند لوگوں کے لیے یہ سنگین غیر انسانی، ظالمانہ اور غیر معمولی سزا کافی نہیں تھی تو وہ مزید گرگئے اور ایک شادی شدہ دادی اور دادا کی انتہائی حقیر ذاتی ویڈیو جاری کرکے ان کے ہونٹوں پر مہر لگا دی اور اس کے ضمیر کو دبایا۔
سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ جنرل باجوہ صاحب!آج ایک 74 سالہ سینیٹر اور بہت سے دوسرے لوگوں پر تاریخ کے تاریک اور بدترین ظلم و ستم سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ یہ وہ پہلا یا آخری نہیں جسے بے عزت کیا گیا،ایسے ہزاروں ہیں لیکن کسی میں ہمت نہیں ہوئی کہ وہ درندوں کو بے نقاب کرنے کے لیے عوام کے سامنے آئے۔
I am doing it to protect the most sacred institutions of marriage in Islam & any potential victims which can be a common citizen, a Journalist, a Student, an MNA, a Senator, a technocrat,a businessman, a bureaucrat, a religious scholar, a teacher, a lawyer or a General. (7/12)
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) November 10, 2022
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ جو کچھ کیا گیا ہے اسے ختم نہیں کیا جا سکتا لیکن میں یہ سب اسلام میں شادی کے مقدس ترین رشتے اور کسی بھی ممکنہ متاثرہ شخص کے تحفظ کے لیے کر رہا ہوں جو ایک عام شہری، ایک صحافی، ایک طالب علم، ایک ایم این اے، ایک سینیٹر، ایک ٹیکنو کریٹ، ایک تاجر، ایک بیوروکریٹ، ایک مذہبی سکالر، ایک استاد، ایک وکیل یا ایک جنرل ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ 60 سال پہلے کا ظالم ترین شخص ایڈولف ہٹلر بھی مورخین کو ہولوکاسٹ کی ہولناکیوں اور بربریت کی تصویر کشی، ریکارڈنگ محفوظ کرنے سے نہیں روک سکا۔
We are living in an age of Information, Tech, and hype of Social-Media which is a disguised blessing, a voice, and a spokesman for the voiceless, weak, vulnerable, and it is available to both powerful & powerless. (9/12)
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) November 10, 2022
انہوں نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا کے انفارمیشن ٹیک، اور ہائپ کے دور میں جی رہے ہیں جو کہ ایک نعمت غیر مترقبہ ہے، ایک آواز ہے اور بے آوازوں، قابل مجروح افراداور کمزوروں کا ترجمان ہے اور یہ طاقتور اور بے اختیار دونوں کے لیے دستیاب ہے لہٰذا تاریخ کے اوراق ہمیں یاد رکھیں گے اور آخرکار حق ظاہر ہو کر رہے گا اور غالب آنا اسکا مقدر ہے۔
Gen. Bajwa sb
Now Pakistan’s history will be preserved by the most effective tool of social media by the writers and Historians in which overseas Pakistanis will play a vital role in Freeing Pakistan from the shackles of slavery and oppression. (11/12)
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) November 10, 2022
سینیٹر اعظم سواتی نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ صاحب! اب پاکستان کی تاریخ کو مصنفین اور تاریخ دان سوشل میڈیا کے موثر ترین ٹول سے محفوظ کریں گے جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کو غلامی اور جبر کے طوق سے آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب انتظار کریں گے،وقت بہترین استاد اور مبصر ہے۔ تاریخ شہادتوں کے ساتھ لکھی جائے گی کہ ذاتی مفادات اور لالچ کے لیے ہمارا معاشی، سیاسی، سماجی ڈھانچہ کس نے تباہ کیا۔
We all will wait. Time is the best teacher and observer. History will be written with evidence as to who destroyed our economic, political, and social structure for personal gains, and greed? (12/12)
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) November 10, 2022
دریں اثنا سینیٹر اعظم سواتی نے گزشتہ روز وزیرآبادمیں تحریک انصاف کےلانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجر جنرل فیصل نصیر اور اسٹیشن کمانڈاسلام آباد بریگیڈیئر فہیم کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ”میں میجر جنرل فیصل نصیر کی ماں اور بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے انہیں اس لیے پالا تھا کہ وہ میرے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کریں گے ، انہیں میری عوام نے اس لیےتمغے دیے تھے کہ وہ میری عزت، میری بہنوں اور بیوی کی عزت اور ناموس کی حفاظت کریں گے“۔
انہوں نے کہاکہ” میں بریگیڈیئر فہیم کی ماں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنا غیرت کا دودھ اس بے غیرت کو دیا تھا تاکہ میرے ملک کی حفاظت کرے لیکن انہوں نے ایسا قطاً نہیں کیا۔
اعظم سواتی نے ایف آئی اے کےافسر ایاز کی والدہ کو بھی طنزیہ سلام پیش کرتا ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر آگے بڑھوں گا، اپنے ملک کی حفاظت کروں گا اور اپنی بہنوں کی چادر اور چار دیواری کی حفاظت کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ تم نے بہادر لیڈرعمران خان کو جس وزیرآباد میں قتل کرنے کیلیے غنڈے بھیجے، خود پورا پروگرام بنایا، دیکھو یہ غیرت مند بیٹیاں، مائیں اور یہ نوجوان آج اسی وزیرآباد میں موجود ہیں، انشااللہ عمران خان کا یہ قافلہ حقیقی آزادی کی طرف بڑھے اور اسے کامیابی حاصل ہوگی۔