ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے طلاق کی خبروں پر خاموشی سادھ لی
دونوں کے درمیان طلاق کے معاملے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے تاہم کچھ تکمیل طلب مشترکہ معاہدوں اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث طلاق کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، قریبی ذرائع کا دعویٰ

پاکستان اور بھارت کی سپر اسٹار جوڑی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے طلاق کی خبروں پر خاموشی سادھ لی۔
قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق کے معاملے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے تاہم کچھ تکمیل طلب مشترکہ معاہدوں اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث طلاق کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مدیحہ رضوی اور حسن نعمان میں شادی کے 9 سال بعد طلاق
طلاق ہوگئی ہے تو کیا خودکشی کرلوں؟کرن اشفاق منفی تبصروں پر پھٹ پڑیں
پاکستانی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے جوڑے کے قریبی ذرائع کے حوالے سے اہم دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ شعیب اور ثانیہ کے درمیان قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے کیونکہ مختلف شوز کے لیے معاہدوں اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث دونوں علیحدگی کی خبروں پرتبصرہ نہیں کررہے۔
View this post on Instagram
قریبی ذرائع کے مبطابق شعیب اور ثانیہ نے کئی مشترکہ معاہدے کررکھے ہیں جن کی تکمیل کی مدت باقی ہونے کے باعث دونوں طلاق کا اعلان کرنے سے قاصر ہیں ۔
View this post on Instagram
ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک بیٹے ازہان کی بطور’کوپیرنٹ‘پرورش کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ماضی میں بھی کئی بارتعلقات کشیدہ ہوئے جب کہ تاحال دونوں فریقین کی جانب سے اب تک علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ شعیب اور ثانیہ تاحال سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی پیروی کررہے ہیں ۔دونوں میاں بیوی اپنے کشیدہ تعلقات کو ظاہر کرنے سے گریز کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز ہی اپنے انسٹاگرام پروفائل پر مارننگ واک کی تصویر اپ لوڈ کی ہے جبکہ شعیب ملک نے اپنی انسٹاگرام پروگرام کے بائیو میں خود کو تاحال سپروومن ثانیہ مرزا کا شوہر قرار دے رکھا ہے ۔









