سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف نیب افسران کے ایف آئی اے میں تبادلے

اتحادی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے قومی احتساب بیورو(نیب ) کے18 گریڈ کے افسر حسن سجاد نقوی کا فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) میں تبادلہ کردیا ہے جبکہ ڈاریکٹر جنرل نیب  لاہور مرزا سلطان سلیم  کو بھی ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف قومی احتساب بیورو(نیب ) کے18 گریڈ کے افسر حسن سجاد نقوی کا فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) میں تبادلہ کردیا ہے ۔

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب ) کے ڈپٹی داڑیکٹر حسن سجاد نقوی کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کردی ہے ۔ جو انہیں ایف آئی اے  میں تعینات کریں گی ۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ کا ریکوڈک منصوبے میں چھوٹ اور رولز میں نرمی کی پالیسی بنانے کا حکم

سپریم کورٹ کا آئی جی پنجاب کو عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

حسن سجاد نقوی  18 گریڈ کے   افسر ہیں جوکہ    قومی احتساب بیورو(نیب ) میں بطور ڈپٹی ڈاریکٹر  اپنی  خدمات فراہم کررہے تھے اب ان کا تبادلہ کردیا گیا ہے جس کے بعد  وہ ایف آئی اے میں عہدہ سنبھالیں گے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے ڈاریکٹرجنرل نیب لاہور مرزا سلطان سلیم کو بھی ان کے عہدے سے ہٹادیا تھا۔ مرزا سلطان سلیم کو فوری طور پر نیب ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق مرزا سلطان سلیم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد 20 گریڈ کے امجد مجید کو  ڈی جی نیب لاہور کے عہدے  کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر