محکمہ بلدیات سندھ کے 32 افسران کیلئے سرکاری گاڑیاں مال غنیمت بن گئی
محکمہ بلدیات سندھ نے فائنل شوکاز نوٹس جاری کردیا ، گاڑیاں واپس کرو ورنہ اب قانون حرکت میں آئے گا۔
سندھ کے مختلف محکموں میں سرکاری افسران کی کرپشن کی کہانیوں کے بعد محکمہ بلدیات سندھ میں افسران کی کرپشن زبان زدعام ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کے 32 افسران نے من مانیاں کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں کو ذاتی ملکیت سمجھتے ہوئے قبضہ کرلیا ہے۔ تاہم سندھ حکومت کی جانب سے متعلقہ افسران کو گاڑیوں کی واپسی کے لیے آخری نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
جن افسران نے گاڑیوں پر قبضہ جمایا ہے ان میں سابق ڈائریکٹر اطلاعات ڈی ایم سی ملیر جمال ناصر ، ڈائریکٹر چارج پارکنگ ڈی ایم سی جنوبی عبدالسمیع شیخ ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم سی ملیر لطف علی ، ڈائریکٹر ٹیکسز ڈی ایم سی ایسٹ کراچی غلام مصطفی شیخ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سینیٹر اعظم سواتی سے منسلک معیوب وڈیو بھارتی کلپ جوڑ کربنانےکا انکشاف
ڈائریکٹر ٹیکسز ڈی ایم سی غربی کراچی غلام حسین شیخ ، سابق سینئر اکائونٹس افسر ڈی ایم سی ملیر ناصر خان ، سابق ڈائریکٹر پارکنگ ڈی ایم سی ایسٹ افتخار احمد اور سابق ایڈمنسٹریٹر لوکل گورنمینٹ بورڈ محمد ہاشم بھی ان افسران میں شامل ہیں جنہوں نے گاڑیاں واپس نہیں کی ہیں۔
جن مزید افسران نے گاڑیاں واپس نہیں کی ہیں ان میں چیف میونسپل افسر میونسپل افسر کنگری بانو خان مہر ، سابق ٹاؤن افسر اور ٹاؤن کمیٹی میرپور برڑو سکندر علی اعوان شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جن معطل افسران نے گاڑیوں پر قبضہ جما رکھا ان میں معطل چیف میونسپل افسر میونسپل کمیٹی کندھ کوٹ عابد لطیف ، معطل ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی راجو خانانی محبوب علی مری ، معطل ٹاؤن افسر ٹاؤن کمیٹی راجو خانانی غلام اصغر ، چیف میونسپل افسر میونسپل کمیٹی کھپرو محمد یاسین سرکی ، ٹاؤن افسر ٹاؤن کمیٹی ڈوکری امداد کھوکھر نے بھی سرکاری گاڑی واپس نہیں کی۔
سابق ٹاؤن افسر ٹاؤن کمیٹی ٹھاروشاہ سکندر علی بجارانی اور سابق ٹاؤن افسر ٹاؤن کمیٹی ہنگورجہ ندیم جلبانی نے سرکاری گاڑیوں پر قبضہ کرلیا۔
اسسٹنٹ ایگزیکیوٹو انجنیئر جیکب آباد عرفان احمد سومرو ، سابق انجنیئر سکھر ذوالفقار علی جتوئی نے بھی سرکاری گاڑیوں پر قبضہ کرلیا۔
اسسٹنٹ ایگزیکیوٹو انجنیئر سکھر غلام فرید بھٹو ، سابق معطل ٹاؤن افسر ٹاؤن کمیٹی جام صاحب منیر احمد کیلئے بھی سرکاری گاڑیاں مال غنیمت بن گئی۔
سابق ٹاؤن افسر ٹاؤن کمیٹی سعید آباد امتیاز علی راہپوٹو اور کونسل افسر شکارپور آغا مکرم کا بھی سرکاری گاڑیوں پر قبضہ جما لیا۔
رپورٹ کے مطابق سابق اسسٹنٹ ٹاؤن کمیٹی جیکب آباد اسد اللہ سرکی اور ڈسٹرکٹ انجنیئر شہید بینظیرآباد خالد سعید پنہور نے بھی سرکاری گاڑیوں پر قبضہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹاؤن افسر ٹاؤن کمیٹی جامشورو داؤد پرویز اور سابق ٹاؤن افسر ٹاؤن کمیٹی کوٹ ڈیجی محب اللہ شاہ کا بھی سرکاری گاڑیوں پر قبضہ کرلیا۔
محکمہ بلدیات کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے مطابق سابق چیف افسر ضلع کونسل ٹھٹہ فیاض احمد قاضی اور ٹاؤن افسر ٹاؤن کمیٹی بلڑی شاہ کریم ذوالفقار علی مارفانی نے بھی سرکاری گاڑیاں واپس کرنے سے انکار کردیا۔