لانگ مارچ کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو مزید مہلت مل گئی

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ  کو روکنے سے حوالے سے دائر درخواست پر حکومت پنجاب کے وکلاء کو مزید تیاری کا وقت دیتے ہوئے پیر کو دلائل کے لیے طلب کرلیا، وفاقی حکومت کے وکلاء نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا صوبے وفاق کے احکامات پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے  لانگ مارچ  کو روکنے سے حوالے سے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کے وکلاء کو تیاری کیلئے مہلت دے دی۔

لاہورہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ  کو روکنے سے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ درخواست تاجروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائی کورٹ: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کے حوالےسے تاجر رہنما نعیم میر کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کی۔ اس دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور وفاقی حکومت کے وکلاء پیش ہوئے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے پنجاب حکومت کو امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے مراسلہ لکھا جبکہ دوبارہ پنجاب حکومت کو لکھا گیا کہ موٹر وے کھولی جائے ۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے دوران سماعت کہا کہ لانگ مارچ کے مظاہرین نے جی ٹی روڈ اور موٹر وے بند  کر رکھے ہیں۔ جی ٹی روڈ اور موٹر وے دونوں صوبے کی اہم ترین  شریانیں ہیں۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ صوبے وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل پیرا ہونے کے پابند ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو بھی ملک کی شریانیں بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

عدالت نے پنجاب حکومت کے وکلاء کو پیر کو دلائل کیلئے طلب کرلیا اور آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کردی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔

متعلقہ تحاریر