پریشانیوں سے بچنے کے لیے جسمانی اور نفسیاتی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے، ماہرین

ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی کا کہنا ہے منفی اثرات سے بچنے کے لیے جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھیں۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کسی بھی شعبے میں کام کرتے ہوئے جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ نفسیاتی صحت کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی چٸر پرسن ڈاکٹر فوذیہ ناز کی صدارت میں  موضوع ”ورک پلیس ہراسانی اور ذہنی توازن پر اس کے منفی اثرات کے اوپر آگاہی سیمنار منعقد ہوا جس میں ماہرین نفسیات سمیت معروف خاتون صحافی نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

قوموں کی زندگی میں انقلاب صرف تعلیم سے ہی ممکن ہے، ڈپٹی کمشنر شیرانی

جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی چٸر پرسن ڈاکٹر فوذیہ ناز کی صدارت  میں موضوع ”ورک پلیس ہراسانی  اور ذہنی توازن پر اس کے منفی اثرات کے اوپر سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طالب علموں میں یہ آگاہی پیدا کرنا تھا کہ کس طرح کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ ہراسانی کا سامنا کرتے ہوئے اپنے ذہنی توازن کو بھی جسمانی صحت کی طرح اتنا ہی قیمتی سمجھیں۔

خاتون صحافی مونا خان کا کہنا تھا کہ ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کو شعبے میں رہتے ہوئے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور متعدد بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ ان کو اس کے بارے میں معلوم بھی نہیں ہوتا۔

ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی کا بھی کہنا تھا کہ جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کا خیال رکھنا اور اس کے منفی اثرات سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ  کسی بھی منفی سوچ کو اپنے اعصاب پر نہ حاوی کیا جائے ، تاکہ زندگی کے ہر شعبوں میں کامیابی حاصل کرسکیں۔

اس موقع پر شعبہ ابلاغ عامہ کی چٸرپرسن ڈاکٹر فوزیہ ناز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہمانوں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ تحاریر