"مال مفت دل بے رحم۔” تین سالوں میں پی آئی اے نے 22 ہزار 600 ٹکٹس مفت بانٹ دیئے

وفاقی وزیر ہوابازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق کے مطابق پی آئی اے افسران کو 19 ہزار500  اندرون ملک اور 3000 کو بیرون ملک مفت سفر کی سہولت دی گئی۔

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ملازمین کو گزشتہ تین سالوں کے دوران 22 ہزار 600 مفت ٹکٹس مفت فراہم کئے گئے۔ 31 میں سے 5 طیارے غیر فعال جب کہ 47 میں سے 17 ایئرپورٹس آپریشنل ہیں۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پی آئی اے نے اپنے افسران کو 19 ہزار 500 مقامی اور بیرون مفت سفر کے لیے تین ہزار ٹکٹ فراہم کیے۔ 2020 میں پی آئی اے افسران اور دیگر عملے کو 8 ہزار 286 ،2021 میں 7 ہزار 67 جبکہ رواں برس ستمبر تک 7 ہزار 249 مفت ٹکٹ فراہم کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

بجلی کے بھاری نرخوں کے باوجود گردشی قرضے 2 کھرب 437 ارب روپے تک پہنچ گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سےساڑھے 7 ارب روپے کا نقصان ہوگا ، او سی اے سی

وفاقی وزیر ہوابازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق کے مطابق پی آئی اے افسران کو 19 ہزار500  اندرون ملک اور 3000 کو بیرون ملک مفت سفر کی سہولت دی گئی۔

ایوان کو تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کے 31 میں سے 26 طیارے آپریشنل جبکہ 5 غیر فعال ہیں۔ تین بوئنگ 777 اور دو اے ٹی آر 72 طیارے غیر فعال ہیں۔ ملک میں 47 میں سے 17 ایئرپورٹس آپریشنل ہیں، ائیر پورٹ اور مسافر ہیں مگر اڑانے کے لئے ہوائی جہاز نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پی آئی اے کو 100 سیٹس والے چھوٹے جہاز درکار ہیں مگر خریدنے کے لیے پیسے نہیں، تاہم کوشش ہے کہ یہ جہاز لیز پر حاصل کرلئے جائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس 12 بوئنگ 777 جہاز ہیں جبکہ دنیا ان سے جان چھڑا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’ماضی میں سیاسی بنیادوں پر ایئرپورٹس بنا کر ریاست کے اربوں روپے خرچ کیے گئے جس میں ہم سب نے اپنا حصہ ڈالا۔‘

خواجہ سعد رفیق نے سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل ایئرپورٹس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ایئرپورٹس کی اپ گریڈیشن کے لئے ابتدائی کام مکمل ہوچکا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔

سب سے زیا دہ آمدنی لاہور ایئرپورٹ کی ہے جبکہ مستقبل میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے سب سے زیادہ آمدنی متوقع ہے۔

وزارت ہوا بازی کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ  قومی ائیرلائن کو تین برس میں 328 ارب 67 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی۔ اس دوران قومی ایئرلائن کی جانب سے 148 ارب 40 کروڑ روپے کے آپریشنل اخراجات کیے گئے۔

 پی آئی اے کو 2019 میں147 ارب، 2020 میں 95 ارب اور 2021 میں 86 ارب روپے کی آمدن ہوئی۔

2019 میں عملے کی تنخواہوں، انجن اور مرمت پر 74 ارب 55 کروڑ روپے، 2020 میں 38 ارب 88 کروڑ روپے اور 2021 میں 35 ارب روپے کے اخراجات کیے گئے۔

متعلقہ تحاریر