ایلون مسک نے ٹوئٹر کے تمام دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا

دنیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے جب سے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او ) کا چارج سنبھالا ہے تب سے آئے روز مائیکرو بلاگنگ سائٹ   ٹوئٹر اور اس کے ملازمین مسلسل  پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں  تاہم اب انہوں نے ٹوئٹر کے دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے

دنیا کے امیرترین بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے جب سے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او ) کا چارج سنبھالا ہے تب سے آئے روز مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر اور اس کے ملازمین مسلسل پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں ۔

ٹیسلا اوراسپیس ایکس سمیت دنیا کی کئی بڑی کمپنیز کے مالک اور دنیا کے امیرترین بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے تقریباً 50 ارب ڈالر سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے تمام حصص حاصل کیے تاہم ان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بننے کے بعدادارے کے ملازمین پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کا ٹوئٹر ملازمین کو حاصل لامحدود سہولیات کو محدود کرنے کا اعلان

چند روز قبل ٹوئٹر اسٹاف سے اپنی پہلی با ضابطہ ملاقات میں انہوں نے ملازمین کو حاصل لامحدود سہولیات کو محدود کرنے کا اعلان کیا۔ ایلون مسک نے کوروناء  وبا کے دوران اپنائی گئی ورک فرام ہوم پالیسی  بھی ختم کی تاہم  مخصوص افراد کو یہ سہولت دستیاب رہے گی ۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایلون مسک نے پیر سے ٹوئٹر کے دفاترعارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کمپنی کا دفاتر کوعارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا تاہم دفاتر 21 نومبر سےدوبارہ کھل جائیں گے۔

ٹوئٹر کے نئے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹویٹر پر ایک تصویر شئیر کی جس میں ٹوئٹر کی قبر بنی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے جس کے بعد سے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تبصرے شروع ہوگئے کہ آخر کار ایلون مسک کرنا کیا چاہتے ہیں۔

ایلون مسک کے خطاب کے بعد سے ادارے میں بے چینی پھیل گئی جس پر کئی افراد نوکری چھوڑنے پر جانے لگیں جس پر ایلون مسک نے صورت حال کی سنگینی کا جائزہ لیتے ہوئے ادارے کے اہم ترین افراد کو  استعفے دینے سے روکنے کی کوشش شروع کردی،

ایلون مسک  کی جانب سے اپنائے جا رہے طریقہ کار پر  نہ صرف  ملازمین بلکہ ٹوئٹر صارفین بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایلون مسک کی اپنی ہی مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر انہی کے خلاف ٹرینڈ چلنے لگے ہیں ۔

پاکستان میں آر آئی پی ٹو ئٹر، گڈ بائے ٹوئٹر جبکہ کئی میں ٹوئٹر سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر کے بند ہونے کے ٹرینڈ ز چل رہے ہیں۔ کچھ افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ ایلون مسک نے پیر سے ٹوئٹر کے تمام دفاتر  عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر ایپ کے مکمل طور پر بند ہونے کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔ صارفین مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ مسک نے صرف 30 دن میں سب سے بڑی سائٹ کو گڑھا بنا دیا  ہے ۔

ٹوئٹر صارفین نے کہا کہ  ایلون مسک کے ایک جھوٹے انسان ہیں۔ وہ اپنی تعلیمی قابلیت کے بارے میں بھی  جھوٹ بولتے رہے ہیں۔ ان کے پاس فزکس یا کسی ٹیکنیکل فیلڈ میں بی ایس نہیں ہے۔ پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ نہیں لیا۔

متعلقہ تحاریر