قطر فٹ بال ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے مہنگا ترین ایونٹ، 220 ارب ڈالر لگ گئے  

فیفا کی جانب سے قطر کو ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق ملنے کے بعد خلیجی ریاست نے بے انتہا سرمایہ کاری کرکے اسے مہنگا ترین فٹ بال ورلڈ کپ بنا دیا ہے، بین الاقوامی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ قطر نے ورلڈکپ کی میزبانی پر کم از کم 220 بلین ڈالر خرچ کردیئے ہیں تاہم قطر فٹ بال 2022 ورلڈ کپ کے  چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ناصر الخاطر کہا کہ 220 ارب ڈالر کے دعوے غلط ہیں صرف 8 ارب ڈالر کے اخراجات آئے ہیں

قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے انعقاد میں صرف2 روز باقی رہ گئے ہیں۔ فیفا کی جانب سے قطر کو ورلڈکپ کی میزبانی کے حقوق ملنے کے بعد خلیجی ریاست نے بے انتہا سرمایہ کاری کرکے اسے مہنگا ترین فٹ بال ورلڈ کپ بنا دیا ہے ۔

قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے عالمی میلے کے انعقاد میں صرف 2 روز باقی رہ گئے جبکہ اس حوالے سے بین الاقوامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطرحکام نے ورلڈ کپ کے انعقاد کیلئے 220 ارب ڈالر سے زائد  کی سرمایہ کاری کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

قطر فٹ بال ورلڈکپ کے 25 لاکھ ٹکٹس فروخت، صرف 5 لاکھ باقی رہ گئے

بین الاقوامی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ قطر نے ورلڈ کپ کی میزبانی پر کم از کم 220 بلین ڈالر خرچ کیے ہیں۔ حکام نے صرف 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اسٹیڈیم بنانے  پر کردی گئی ہے ۔

عالمی نشریاتی اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ  قطر نے  ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے کے بعد  ملک میں  سات نئے   اسٹڈیم تعمیر کیے جبکہ   پرانے اسٹیڈیم تزئین و آرائش  پر بھی پانی کی طرح پیسہ بہایا گیا ہے ۔

ورلڈ کپ سے قبل قظر نے  فٹ بال شائقین کی آمد پر ملک میں نقل و حمل کے  ذرائع ، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکورٹی کے بنیادی ڈھانچے پر بھی اربوں ڈالر لگا دیئے ہیں جبکہ   دوحہ میں  36 ارب ڈالر  مالیت   کا نیا میٹر نظام بنایا ہے ۔

عالمی میڈیا اپنی رپورٹس میں دعوے کر رہا ہے کہ  قطر میں فٹ بال  ورلڈ کپ   کیلئے  ایک نیا ایئر پورٹ بھی بنایا دیا گیا ہے ۔ دوحہ سمیت دیگر شہروں میں   وسیع و عریض سڑکیں بھی تعمیر کی گئیں ہیں ۔

امریکی اسپورٹس فنانس کنسلٹنسی فرنٹ آفس اسپورٹس نے قطر فٹ بال ورلڈ کپ کا  220 بلین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا ہے۔قطر کے حکام نے  تسلیم کیا ہے کہ  انفراسٹرکچر کی لاگت 200 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد کی ذمہ داری قطری باڈی کے سربراہ حسن التھوادی کا کہنا ہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے کے بعد سے ملک  کے انفراسٹرکچر  پر 200 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب کا فٹبال ورلڈ کپ کے شائقین کیلئےمفت عمرہ کی سہولت کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ 200 ارب ڈالر میں سے زیادہ تر سرمایہ کاری خلیجی ریاست کے وسیع ترعوامی سرمایہ کاری کے منصوبے کا حصہ ہے جسے قطر نیشنل وژن 2030 کہا جاتا ہے اور اس کا فٹ بال ورلڈ کپ کے اخراجات کا کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔

دوسری جانب قطر فٹ بال  2022 ورلڈ کپ کے   چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ناصر الخاطر کے مطابق، ورلڈ کپ کے منصوبوں اور اخراجات پر خرچ ہونے والے حقیقی اعداد و شمار 8 بلین ڈالر کے قریب ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پریس میں مسلسل دعووں کے برعکس قطر نے ورلڈ کپ کیلئے نئے اسٹیڈیمز پر220 بلین ڈالر خرچ نہیں کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ کہ یہ تاریخ کا سب سے مہنگا ورلڈ کپ ہے، غلط ہے۔

متعلقہ تحاریر