کراچی میں 7 سالہ منیبہ کا اغوا اور زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل
لانڈھی گل احمد کالونی کی رہائشی منیبہ 3 روز قبل لاپتہ ہوئی تھی، باپ تھانے کےچکر لگاتا رہا، پولیس نے رپورٹ درج کی نہ تلاش میں مدد کی، بعد نماز جمعہ مسلم آباد سے بچی کی تشدد زدہ لاش مل گئی، زیادتی کی تصدیق، مقدمہ درج

کراچی کے علاقے لانڈھی مسلم آباد میں تین روز قبل لاپتہ ہونے والی 7 سالہ منیبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کےبعد بے دردی سے قتل کرکے لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی گئی۔
بچی مسلم آباد کے قریب ہی واقع گل احمد کالونی کی رہائشی تھی۔ابتدائی طبی رپورٹ میں بچی سے زیادتی کےشواہدملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی کے علاقے گلشن حدید سے 31 سالہ خاتون پر سرار طور پر لاپتہ
اسلام آباد میں ان ڈرائیور کے رائڈر کی خاتون کے ساتھ مبینہ ہراسانی
سینئر صحافی فیصل اللہ خان کے مطابق 7 سالہ منیبہ تین دن پہلے گھر سے ہنستے کھیلتے نکلی آج اسکی لاش مل گئی، گھر والے پاگلوں کی طرح تلاش کرتے رہے۔ والد متعلقہ تھانے گیا تو مقدمے کا اندارج ہوا نا ہی پولیس نے ڈھونڈنے میں مدد کی،جمعے کی نمازکے بعد والد تھانے گیا تو بھائی نے کال کی کہ واپس آجاؤ بیٹی نہیں رہی۔
سات برس کی منیبہ تین دن پہلے گھر سے ہنستے کھیلتے نکلی آج اسکی لاش مل گئی گھر والے پاگلوں کیطرح تلاش کرتے رہے والد لانڈھی میں متعلقہ تھانے گیا تو مقدمے کا اندارج ہوا نا ہی پولیس نے ڈھونڈنے میں مدد کی آج جب جمعے کے بعد والد تھانے گیا تو بھائی نے کال کی کہ واپس آجاؤ بیٹی نہیں رہی pic.twitter.com/NKnKzhY94I
— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) November 18, 2022
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور آئی جی سے تفصیلی رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ درندگی کرنے والے مجرم کو سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتا ہوں۔
ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور بتایا کہ واقعے سے متعلق اہم شواہد ملے ہیں، بچی کے لواحقین کے بیانات لے لیے گئے ہیں اور مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے ڈی این اے کروایا جائے گا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں متعلقہ تھانے کے ڈیوٹی افسر کی نااہلی سامنے آئی ہے، غفلت برتنے والے تمام اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرکے علاقے کی جیوفنسنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔بچی کے لواحقین کےبیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق اغوا اور قتل سے متعلق اہم شواہد ملے ہیں۔مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ڈی این اے کرایا جائے گا۔









