وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین کو عمران خان پر تنقید مہنگی پڑ گئی
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے اگر کسی نے سیاست میں پلٹ کر جیتنا سیکھنا ہے تو عمران خان کی پیروی کرے جس نے وزارت عظمیٰ چھن جانے کے بعد ضمنی انتخابات میں ناقابل یقین شکستوں سے دوچار کیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گذشتہ روز حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے ، تمام کارکنان اور پاکستانی راولپنڈی پہنچیں ، تاہم وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی فہد حسین نے عمران خان کی کال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے بیانیے سے اپنی سیاست دفن کردی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک طویل پیغام شیئر کیا ہے جس کا سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور انداز میں انہیں جواب دیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لکھا ہے کہ ” سات مہینے کا خلاصہ: 1. خان صاحب نے الیکشن مانگا – نہیں ملا۔”
سات مہینے کا خلاصہ:
1. خان صاحب نے الیکشن مانگا – نہیں ملا 2. اپنا آرمی چیف مانگا – نہیں ملا
3. الیکشن کمشنر کا استعفی مانگا – نہیں ملا
4. میر جعفر کہنے کے بعد انہیں لوگوں سے ریلیف مانگا – نہیں ملا
5 . خان صاحب بیانیہ جیتنے کی کوشش میں سیاست ہار بیٹھے۔۔۔#سوچنے_کی_گھڑی— Fahd Husain (@Fahdhusain) November 19, 2022
فہد حسین کو جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ابھی عمران خان نے الیکشن مانگا ہی نہیں ، جب راولپنڈی پہنچیں گے تو الیکشن کی ڈیمانڈ رکھیں گے، اور پھر دیکھیں گے کہ الیکشن کی تاریخ کیسے نہیں ملتی۔ آپ خاطر جمع رکھیں خان صاحب آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
میری جان کو ابھی بھی خطرات لاحق ہیں، عمران خان
پاکستان کے نظام انصاف سے مجھے اب کوئی امید نظر نہیں آرہی، عمران خان
شہباز شریف کے معاون خصوصی نے لکھا ہے کہ "2. اپنا آرمی چیف مانگا – نہیں ملا۔”
سوشل میڈیا صارفین کو کہنا ہے عمران خان صاحب نے کبھی بھی اپنا آرمی چیف نہیں مانگا انہوں ہمیشہ کہا ہے کہ آرمی چیف میرا مسئلہ ہی نہیں۔ ان کی مطالبہ صرف اتنا ہے کہ جو بھی آرمی چیف آئے میرٹ پر آئے۔ شریفوں اور زرداریوں کا پروردہ نہ ہو۔
فہد حسین نے آگے بڑھتے ہوئے لکھا ہے کہ "3. الیکشن کمشنر کا استعفی مانگا – نہیں ملا۔”
اس پر سوشل میڈیا کا کہنا ہے کہ فہد حسین صاحب نے بالکل ٹھیک کہا الیکشن کمشنر کا استعفیٰ مانگا لیکن نہیں ملا۔ بھائی ملتا بھی کیسے وہ تو مسلم لیگ (ن) کے در کا متولی ہے۔
معاون خصوصی فہد حسین نے مزید لکھا ہے کہ "4. میر جعفر کہنے کے بعد انہیں لوگوں سے ریلیف مانگا – نہیں ملا۔”
سوشل میڈیا صارفین نے فہد حسین کا آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ایک منجھے ہوئے صحافی ہیں اور آپ کو بھی پتا ہے کہ عمران خان نے کن کن لوگوں کو میر جعفر اور میر صادق کہا تھا۔ اور وہ اپنے بیانیے پر آج بھی کھڑے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ "5 . خان صاحب بیانیہ جیتنے کی کوشش میں سیاست ہار بیٹھے۔”
فہد حسین کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ فہد حسین صاحب عمران خان سیاست ہارے نہیں بلکہ انہوں نے سیاست جیت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ قومی اسمبلی 9 نشستوں سے ایک ہی وقت میں کھڑے ہوئے 7 پر تاریخی کامیابی سمیٹی۔ ہار کی نشانی دیکھنی ہے تو مسلم لیگ ن کی قیادت کے چہروں پر دیکھ لیں آسانی سے نظر آجائے گی۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے اگر کسی نے سیاست میں پلٹ کر جیتنا سیکھنا ہے تو عمران خان کی پیروی کرے جس نے وزارت عظمیٰ چھن جانے کے بعد ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کو ناقابل یقین شکستوں سے دوچار کیا ہے۔









