محبت میں ناکامی پر لڑکے کا 18 سالہ لڑکی ابواء یوسف پر جان لیوا حملہ

کراچی کے علاقے ناظم آباد نوجوان نے محبت میں ناکامی پر ابواء نامی نوجوان لڑکی کو چھریاں مار شدید زخمی کردیا ، زخمی ابواء یوسف کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس حکام کے محبت لڑکے نے محبت میں ناکامی پر قاتلانہ حملہ کیا

کراچی کے علاقے ناظم آباد نوجوان نے محبت میں ناکامی پر ابواء نامی نوجوان لڑکی کو چھریاں مار کر زخمی کردیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر چھری برآمد کرلی ہے ۔

سینئر صحافی افضل ندیم ڈوگر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں بتایا کہ کراچی کے ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں نوجوان لڑکے  تیز دھار آلے کے وار سے  ابواء یوسف نامی جواں سال لڑکی شدید زخمی  کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں 7 سالہ منیبہ کا اغوا اور زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل

کراچی: بہادر آباد میں 12 سالہ بچے کا جنسی تشدد کے بعد قتل کا خوفناک واقعہ

افضل ندیم ڈوگر نے لکھا کہ محبت میں ناکامی یا انتقام؟۔ ناظم آباد پاپوش نگرمیں جوان سال لڑکی کو چھریاں مار کر زخمی کردیا گیا۔ پولیس نے واردات میں ملوث نوجوان  کو گرفتار کرکے حملے میں استعمال ہونے والی  چھری برآمد کرلی۔

سماجی خدمت کی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ناخوشگوار واقعہ پاپوش نگر میں چاندنی چوک کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ 18 سالہ زخمی لڑکی ابواء یوسف کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے واقعے سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے تاہم ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے چھری بھی برآمد ہوئی ہے، حملہ مبینہ طور پر محبت میں ناکامی کا شاخسانہ ہے۔

متعلقہ تحاریر