کالعدم تحریک طالبان کا ملک بھر میں دہشتگرد حملے کرنے کا اعلان

کالعدم گروپ نے کہا کہ اس نے پاکستانی عوام کو بارہا متنبہ کیا ہے اور صبر  و تحمل کا مظاہرہ کیا  تاکہ کم از کم ہماری طرف سے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ نہ کیا جائے مگر دوسری جانب سے مذاکراتی عمل  کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ملک بھر میں حملے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی نے اپنے دہشتگردوں کو حساس تنصیبات سمیت ملک کے دیگر حصوں میں حملے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک اعلامیہ میں حکومت پاکستان سے ہر قسم کے معاہدے ختم کرکے جنگ بندی بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور اپنے عسکریت پسندوں کو ملک بھر میں حملے کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیے

کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کی اپیل کا خیرمقدم

کالعدم ٹی ٹی پی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ چونکہ مختلف علاقوں میں مجاہدین کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہیں، لہٰذا آپ کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ پورے ملک میں جہاں کہیں بھی حملہ کرسکیں۔

Outlawed Tehreek-e-Taliban Pakistan

اعلامیہ میں عسکریت پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فیصلہ ضلع بنو کے لکی مروت میں مجاہدین پر عسکری تنظیموں کی جانب سے نہ رکنے والے حملوں کا سلسلہ شروع کیے جانے کے بعد لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کالعدم ٹی ٹی پی نے ارکان پارلیمنٹ اور تاجروں سے بھتہ وصولی شروع کردی

کالعدم گروپ نے کہا کہ اس نے پاکستانی عوام کو بارہا متنبہ کیا ہے اور صبر  و تحمل کا مظاہرہ کیا  تاکہ کم از کم ہماری طرف سے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ نہ کیا جائے مگر دوسری جانب سے مذاکراتی عمل  کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کا کہنا ہے کہ ہمارے صبر و تحمل کو نظرانداز کیا گیا اور فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں باز نہیں آئیں اور ہم  پر حملے جاری رکھے مگر اب ہم جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر